Share
 
Comments
افسران نے وزیر اعظم کو راحت کے کاموں اور متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں آگاہ کیا
حکام کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انھیں ہر ممکن مدد حاصل ہو: وزیر اعظم
وقت کا تقاضا ہے کہ ایک تفصیلی اور وسیع انکوائری کی جائے جو اس حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں کی نشاندہی کرے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ انکوائری سے حاصل ہونے والی اہم معلومات کو جلد از جلد لاگو کیا جانا چاہیے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے موربی، گجرات میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں وہاں پیش آنے والے افسوسناک پل حادثے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس المناک گھڑی میں ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔

افسران نے وزیر اعظم کو راحت کے کاموں اور متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک تفصیلی اور وسیع انکوائری کی جائے جو اس حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں کی نشاندہی کرے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انکوائری سے حاصل ہونے والی اہم معلومات کو جلد از جلد لاگو کیا جانا چاہیے۔

جائزہ میٹنگ میں سی ایم بھوپیندر بھائی پٹیل، وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی، گجرات حکومت کے وزیر برجیش میرجا، گجرات کے چیف سکریٹری، ریاستی ڈی جی پی، مقامی کلکٹر، ایس پی، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایم ایل اے اور ایم پی اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس سے پہلے موربی پہنچنے پر وزیر اعظم نے پل حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔ وہ مقامی ہسپتال گئے جہاں زخمی صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے بچاؤ اور امدادی کاموں میں شامل افراد سے بھی بات چیت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
'Truly inspiring': PM Modi lauds civilians' swift assistance to rescue operations in Odisha's Balasore

Media Coverage

'Truly inspiring': PM Modi lauds civilians' swift assistance to rescue operations in Odisha's Balasore
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 4 جون 2023
June 04, 2023
Share
 
Comments

Citizens Appreciate India’s Move Towards Prosperity and Inclusion with the Modi Govt.