ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روم میں صدارتی محل کوئرینالے میں اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان-اٹلی تعلقات کو مضبوط بنانے میں صدر ماتاریلا کی قیادت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک شراکت داری میں مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا اور تجارت و سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تحقیق و اختراع، دفاع و سلامتی، خلائی تعاون، توانائی، مصنوعی ذہانت، اہم ٹیکنالوجیز، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط دونوں ممالک کی شراکت داری کو نئی رفتار دیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی ہند-مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی گفتگو کی، جو سمندری سلامتی، ڈیجیٹل رابطہ کاری اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل، خصوصاً مغربی ایشیا اور یورپ میں جاری تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون، جہاز رانی کی آزادی اور تنازعات کے پرامن حل کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
جناب نریندر مودی نے صدر ماتاریلا کی گرمجوش میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مناسب وقت پر ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔
Met President Sergio Mattarella in Rome. We discussed different aspects relating to the India-Italy friendship, including trade, investment and cultural linkages. We talked about how our nations can collaborate in areas such as AI, critical minerals, space and nuclear energy.… pic.twitter.com/9CcbLqfbL2
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2026
Ho incontrato il Presidente Sergio Mattarella a Roma. Abbiamo discusso di diversi aspetti relativi all'amicizia tra India e Italia, tra cui commercio, investimenti e legami culturali. Abbiamo parlato di come settori quali l'intelligenza artificiale, i minerali critici, lo spazio… pic.twitter.com/UWuXnmBDt7
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2026


