مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک  یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔

 

وزیر اعظم نے مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو کے ہمراہ ریپبلک اسکوائر پر یوم آزادی کی پریڈ ملاحظہ کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مالدیپ کے عوام اور حکومت کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ تقریبات میں مالدیپ کی قومی دفاعی افواج اور دیگر مقامی اکائیوں کی جانب سے ایک شاندار پریڈ کی نمائش کی گئی، اس کے ساتھ ثقافتی پرفارمنس کا ایک سلسلہ بھی پیش کیا گیا جو ایک جدید قوم کے طور پر مالدیپ کی کامیابیوں پر مبنی تھا۔

 

وزیر اعظم نے صدر معزو اور مالدیپ کے عوام کا، ان کی شاندار دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر ان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سال 2025 ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 برسوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance

Media Coverage

India’s pharmaceutical sector records transformative growth over 12 years, strengthening affordable healthcare and self-reliance
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،19 جون 2026
June 19, 2026

Appreciation for India’s Domestic Growth and Rising Global Influence under PM Modi’s Leadership