وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں، روس میں  مقیم ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔ کمیونٹی ارکان نے ان کا خصوصی گرمجوشی  کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا۔

 

کمیونٹی سے اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نےاس پرتپاک استقبال کے لیے ہندوستانی  برادری کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان-روس تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی طرف سے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے واضح کیا کہ کمیونٹی کے ساتھ ان کی بات چیت خاص رہی، کیونکہ یہ ان کی تاریخی تیسری مدت میں، ہندوستانی برادری سے ان کا پہلا خطاب تھا۔

 

وزیر اعظم نے پچھلے دس سالوں میں ہندوستان میں رونما ہونے والی واضح تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام امر ہندوستانیوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی  تیسری مدت میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا، حکومت کا مقصد ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے بارے میں بات کی جو عالمی ترقی کا نمایاں فیصد  رہی ہے۔ اس کی ڈیجیٹل اور فنٹیک کامیابی؛ اس کی سبز ترقی کی کامیابیاں؛ اور اس کے مؤثر سماجی و اقتصادی پروگرام، عام لوگوں کو بااختیار بناتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی تبدیلی کی کامیابی 1.4 ارب ہندوستانیوں کی لگن، عزم اور شراکت کی وجہ سے ہوئی ہے، جن میں سے ہر ایک آج ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان، آب و ہوا تبدیلی سے نمٹنے سے لے کر پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے تک، اپنی پرعزم کوششوں کے ذریعے، عالمی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے – جو ایک وشوبندھو کے طور پر، دنیا کا دوست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے، ہندوستان کی طرف سے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے مطالبے کی بہت زیادہ گونج رہی ہے۔

 

وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روس کے ساتھ مضبوط اور گہری شراکت داری قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کازان اور ایکاترنبرگ میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ اس اعلان کا زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ملک میں ہندوستانی ثقافتی روایات کی پرورش اور نشو و نما اور روسی عوام کے ساتھ اس کی شان اوررونق کو شراکت کرنے کے لئے کمیونٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on National Sports Day
August 29, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to all sports lovers on National Sports Day. Shri Modi said that the dedication, passion and determination of sportspersons make the entire nation proud.

The Prime Minister also paid homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance and contribution to Indian hockey continue to inspire generations.

Shri Modi posted on X:

“To every sports lover…your dedication, passion and determination make everyone proud.

We also pay homage to the legendary Major Dhyan Chand Ji, whose brilliance inspires generations.

#NationalSportsDay”