وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں کوراپُٹ سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کے کنبوں کے لواحقین کے لئے وزیراعظم کے نیشنل ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے۔
انہوں نے شدید طور پر زخمی ہونے والے افراد کے لئے 50000روپے کی رقم بھی منظور کی ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ سے دو-دولاکھ روپے کی امدادی رقم ان کنبوں کے لواحقین کو دی جائے گی، جو کوراپٹ میں افسوسناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 50000روپے دیئے جائیں گے۔
An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from Prime Minister’s National Relief Fund would be given to the next of kin of those who have lost their lives due to the unfortunate road accident in Koraput, Odissa. Rs. 50,000 would be given to those seriously injured.
— PMO India (@PMOIndia) February 1, 2021


