عزت مآب صدر سامعہ حسن جی،

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیاکے ساتھیو،

نمسکار!

سب سے پہلے میں صدر جمہوریہ اور ان کے وفد کو ہندوستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

تنزانیہ کی صدر کی حیثیت سے یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ لیکن وہ ایک طویل عرصے سے ہندوستان اور اس کے لوگوں سے وابستہ ہیں۔

ہندوستان کے تئیں ان کی محبت اور وابستگی ہمیں ہر میدان میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

افریقی یونین کے جی20 میں مستقل رکن کے طور پر شامل ہونے کے بعد، ہمیں پہلی بار کسی افریقی سربراہ مملکت کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنے کا موقع ملا ہے۔

اس لیے اس  دورہ کی اہمیت ہماری نظر  میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

دوستو،

ہندوستان اور تنزانیہ کے تعلقات میں آج کا دن ایک تاریخی دن ہے۔

آج ہم اپنی پرانی دوستی کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کے رشتے سے جوڑ رہے ہیں۔

آج کی میٹنگ میں ہم نے مستقبل کی اس اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھنے والے کئی نئے اقدامات کی نشاندہی کی۔

ہندوستان اور تنزانیہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں۔

دونوں فریق مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ہم اپنے اقتصادی تعاون کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرتے رہیں گے۔

تنزانیہ افریقہ میں ہندوستان کا سب سے بڑا اور قریب ترین ترقیاتی شراکت دار ہے۔

ہندوستان نے تنزانیہ کے ہنر مندی کی ترقی اور صلاحیت سازی میں آئی سی ٹی مراکز، پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تربیت، آئی ٹی ای سی اور آئی سی سی آر اسکالرشپس کے ذریعے بھرپور تعاون کیا ہے۔

پانی کی فراہمی، زراعت، صحت، تعلیم جیسے اہم شعبوں میں مل کر کام کرتے ہوئے، ہم نے تنزانیہ کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے۔

اسی عزم کے ساتھ ہم مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

آئی آئی ٹی مدراس کا زنجبار میں کیمپس کھولنے کا فیصلہ ہمارے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ نہ صرف تنزانیہ بلکہ علاقائی ممالک کے طلباء کے لیے بھی اعلیٰ معیار کی تعلیم کا مرکز بن جائے گا۔

ٹیکنالوجی دونوں ممالک کی ترقی کے سفر کی اہم بنیاد ہے۔

ڈیجیٹل پبلک گڈز شیئرنگ پر آج طے پانے والا معاہدہ ہماری شراکت کو مضبوط کرے گا۔

مجھے خوشی ہے کہ تنزانیہ میں یو پی آئی کی کامیابی کی کہانی کو دوہرانے  کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوستو،

دفاع کے شعبے میں ہم نے پانچ سالہ روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔

اس کے ذریعے فوجی تربیت، بحری تعاون، صلاحیت سازی، دفاعی صنعت جیسے شعبوں میں نئی​​جہتیں شامل ہوں گی۔

توانائی کے شعبے میں بھی ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان قریبی تعاون رہا ہے۔

ہندوستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے صاف ستھری توانائی کے منظر نامے کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ہم نے اس اہم علاقے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مجھے خوشی ہے کہ تنزانیہ نے جی20  سربراہی اجلاس میں ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے  عالمی حیاتیاتی ایندھن  سے متعلق اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید برآں،تنزانیہ کا انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس میں شمولیت کا فیصلہ ہمیں شیر ، چیتوں وغیرہ کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دینے کے قابل بنائے گا۔

آج ہم نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے خلائی اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ ہم نے ان اہم شعبوں میں ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوستو،

آج ہم نے بہت سے عالمی اور علاقائی مسائل پر بات کی۔

بحر ہند سے جڑے ممالک کے طور پر، ہم نے سمندری سلامتی، بحری قزاقی، منشیات کی اسمگلنگ جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ہم تنزانیہ کو ہند بحرالکاہل(انڈو پیسیفک) میں تمام کوششوں میں ایک قابل قدر شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ہندوستان اور تنزانیہ اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سب سے سنگین سیکورٹی خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں ہم نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دوستو،

ہمارے تعلقات کی سب سے اہم کڑی ہمارے مضبوط اورعوام سے عوام کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔

دو ہزار سال پہلے گجرات میں مانڈوی بندرگاہ اور زنجبار کے درمیان تجارت کی جاتی تھی۔

ہندوستان کےصدی قبیلے کی ابتدا مشرقی افریقہ کے زانز ساحل پر ہوئی۔

آج بھی ہندوستان کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد تنزانیہ کو اپنا دوسرا گھر مانتی ہے۔

میں صدر حسن کا تنزانیہ سے ان کی دیکھ بھال کے لیے ملنے والی حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تنزانیہ میں یوگا کے ساتھ ساتھ کبڈی اور کرکٹ کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے۔

ہم دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی قربت بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

عزت مآب،

ایک بار پھر آپ اور آپ کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم ہے۔

بہت بہت شکریہ

 

  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • दिग्विजय सिंह राना September 20, 2024

    हर हर महादेव
  • JBL SRIVASTAVA May 27, 2024

    मोदी जी 400 पार
  • Sumit Rathore March 15, 2024

    ❣️
  • Girendra Pandey social Yogi March 04, 2024

    जय हो
  • Vaishali Tangsale February 12, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻
  • ज्योती चंद्रकांत मारकडे February 11, 2024

    जय हो
  • Uma tyagi bjp January 27, 2024

    जय श्री राम
  • Pankaj kumar singh January 05, 2024

    jai ho
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How PM Modi made Buddhism an instrument of India’s foreign policy for global harmony

Media Coverage

How PM Modi made Buddhism an instrument of India’s foreign policy for global harmony
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 اپریل 2025
April 05, 2025

Citizens Appreciate PM Modi’s Vision: Transforming Bharat, Connecting the World