وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز  کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز  کانفرنس  میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے کہا  کہ ہندوستان، اگلی نسل کی اصلاحات، پالیسی کی پیش گوئی، مستحکم سیاست اور کاروبار کرنے میں آسانی کے ذریعہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا ہے۔ جدت طرازی، ڈجیٹل انقلاب، اسٹارٹ اپس اور مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو دی جانے والی ترجیحات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چند  برسوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی شہری ہوا بازی، بندرگاہ، جہاز سازی، ڈجیٹل ادائیگیوں اور سبز ترقی کے شعبوں میں مسلسل ترقی نے قبرص کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت کے بے شمار مواقع کھولے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے ہنر مند صلاحیت اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کی طاقتوں کو مزید اجاگر کیا اور مینوفیکچرنگ، اے آئی، کوانٹم، سیمی کنڈکٹر اور اور  معدنیات  کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں تعاون کرنے والے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔

 

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  کہا کہ کہ قبرص ہندوستان کے لیے ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے، خاص طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں اور ہندوستانی معیشت میں نئی​​سرمایہ کاری کے لیے قبرص میں گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ مالیاتی خدمات کے شعبے میں کاروباری مشغولیت کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے این ایس سی –انٹر نیشنل ایکسچینج گفٹ سٹی، گجرات اور قبرص اسٹاک ایکسچینج کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ این آئی پی ایل (این پی سی آئی – انٹر نیشنل پیمنٹس لمٹیڈ) اور یورو بینک سائپرس نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار ادائیگیوں کے لیے  یو پی آئی متعارف کرانے پر ایک سمجھوتہ کیا جس سے سیاحوں اور کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم جناب مودی  نے انڈیا – یونان – قبرص ( آئی جی سی) بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا، جو جہاز رانی، لاجسٹکس، قابل تجدید توانائی، شہری ہوا بازی اور ڈجیٹل خدمات جیسے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نے اس حقیقت کا خیرمقدم کیا کہ بہت سی ہندوستانی کمپنیاں قبرص کو یوروپ کے لیے ایک گیٹ وے اور آئی ٹی خدمات، مالیاتی انتظام اور سیاحت کے مرکز کے طور پر دیکھتی ہیں۔

 

جیسا کہ قبرص آئندہ برس یوروپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-یوروپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سال کے آخر تک ہندوستان-یوروپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کو ختم کرنے کے بارے میں امید ظاہر کی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری گول میز کانفرنس نے عملی تجاویز دی ہیں جو کہ ایک منظم اقتصادی روڈ میپ کی بنیاد بنیں گی، جو تجارت، اختراعات اور اسٹریٹجک شعبوں میں طویل مدتی تعاون کو یقینی بنائے گی۔

مشترکہ خواہشات اور مستقبل پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ ہندوستان اور قبرص متحرک اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے لیے تیار ہیں۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Engineering goods exports up 10.4% in January,2026, crosses $100 billion mark in April-January Period of FY26

Media Coverage

Engineering goods exports up 10.4% in January,2026, crosses $100 billion mark in April-January Period of FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Gujarat on 28th February
February 27, 2026
PM to inaugurate Micron Technology’s Semiconductor Assembly, Test and Packaging (ATMP) facility in Sanand
Inauguration marks a historic milestone in India’s semiconductor manufacturing journey
Commercial production and shipment of first Made-in-India semiconductor memory modules to commence
Facility to feature one of the world’s largest raised-floor cleanrooms

Prime Minister Shri Narendra Modi will visit Gujarat on 28 February 2026. At around 3:45 PM, Prime Minister will inaugurate the Semiconductor Assembly, Test and Packaging (ATMP) facility of Micron Semiconductor Technology India Private Limited in Sanand. He will also address the gathering on the occasion.

The inauguration marks a significant milestone in India’s semiconductor manufacturing journey, with the commencement of commercial production and shipment of the first made-in-India semiconductor memory modules from the Sanand ATMP facility. This development represents a major step forward in strengthening India’s position in the global semiconductor value chain.

The project, which had its ground-breaking ceremony in September 2023, was the first proposal approved under the India Semiconductor Mission (ISM). With a total outlay of more than ₹22,500 crore, construction commenced soon after approval, reflecting the Government’s commitment to fast-tracking strategic semiconductor investments in the country.

The Sanand facility, once fully ramped up, will feature approximately 500,000 square feet of cleanroom space, making it one of the world’s largest raised-floor cleanrooms. The facility is designed to serve customers worldwide and address the growing global demand for memory and storage solutions, driven by rapid advancements in Artificial Intelligence and high-performance computing.

The Sanand ATMP facility will convert advanced Dynamic Random Access Memory (DRAM) and NAND semiconductor wafers from Micron’s global manufacturing network into finished memory and storage products, catering to customers across global markets.

The establishment and operationalisation of this facility underscores India’s emergence as a trusted and competitive destination for semiconductor manufacturing and aligns with Prime Minister’s vision of building a resilient and self-reliant technology ecosystem in the country.