انہوں نے پانچ پہلوؤں کو اجاگر کیا: معیاری تعلیم کو عام بنانا،ہنرمندی کا فروغ ، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن تیار کرنے سے متعلق بھارت کے قدیم تجربہ اور علم کی تعلیم میں شمولیت ، اینی میشن ویژول ایفیکٹس گیمنگ کومک پر توجہ مرکوز کرنا اور اسے بین الاقوامی سطح تک لے جانا
ہمارے مستقبل کے قومی کے معمار نوجوانوں کو بااختیار بنانا،بھارت کے مستقبل کو بااختیار بنانا ہے
یہ ڈیجیٹل کنکٹی وٹی ہے جس نے عالمی وبا کے دوران ملک کے تعلیمی نظام کو جاری رکھا تھا
جدت طرازی ہمارے ملک میں سبھی کی شمولیت کو یقینی بنارہی ہے اور اب اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے ، ملک ، ارتباط کی جانب پیش قدمی کررہا ہے
ملک کو آبادی کی شکل میں جو بالادستی حاصل ہے اسے روزگارکے مطالبات کی بدلتی ہوئی شکلوں کے مطابق ڈھالنا بہت ضروری ہے
بجٹ اعداد و شمار کا محض ایک کھاتہ نہیں ہے، بلکہ اگر اسے مناسب طریقے سے نافذ کیا گیا تو یہ محدود وسائل کے باوجود بھی زبردست تبدیلیاں لاسکتا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم اور صلاحیت کے شعبوں پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات کے بارے میں ایک ویبنارسے خطاب کیا۔اس موقع پر متعلقہ مرکزی وزراء ،تعلیم ، صلاحیت سازی ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں کے کلیدی شراکتدار بھی موجود تھے۔ یہ ویبنار، بجٹ سے پہلے اور بعد میں متعلقہ شراکتداروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مذاکرات سے متعلق نئے طریق کا راکایک حصہ تھا۔

 

وزیر اعظم نے شروع میں ملک کی تعمیر سازی کے عمل میں نوجوان نسل کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ : ہمارے مستقبل کے قومی معمار نوجوانوں کو بااختیار بنانا،بھارت کے مستقبل کو بااختیار بنانا ہے۔

 

وزیر اعظم نے ان پانچ پہلوؤں کو اجاگر کیا جنہیں مرکزی بجٹ 2022 میں نمایاں طور پر پیش کیا گیا تھا۔پہلا،معیاری تعلیم کو عام بنانے کی غرض سے کلیدی فیصلے کئے گئے ہیں یعنی تعلیمی شعبے کی بڑھی ہوئی صلاحیتوں اور بہتر معیار کے ساتھ تعلیم کے شعبے کی توسیع ۔دوسرا،صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے صنعت کے مطالبے اور صنعت کے بہتر روابط کے مطابق صلاحیت سازی ، ایک ڈیجیٹل صلاحیتی ایکو سسٹم ، تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ تیسرا،شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن کی تیاری سے متعلق بھارت کے قدیم تجربہ اور علم کو تعلیم میں شامل کئے جانے کی بہت اہمیت ہے۔بین الاقوامی نوعیت پر زور دیا گیا ہے۔اس میں عالمی معیار کی غیر ملکی یونیورسٹیوں کی آمد اور فنٹیک سے متعلق انسٹی ٹیوٹس کی حصولیابی کے ساتھ جی آئی ایف ٹی سٹی کے اداروں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔پانچواں، اینی میشن ویژول ایفیکٹس گیمینگ کومک (اے وی جی وی ) پر توجہ مرکوز کرنا جہاں روزگار کے زبردست امکانات موجود ہیں اورایک بڑی عالمی مارکیٹ کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اس بجٹ سے تعلیم سے متعلق قومی پالیسی کو حقیقت کی شکل دینے میں بڑی مدد ملے گی۔’

 

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل کنکٹی وٹی ہی ہے جس نے عالمی وبا کے دوران ملک کے تعلیمی نظام کو جاری رکھا تھا ۔ انہوں نے بھارت میں کم ہوتی ڈیجیٹل تقسیم کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا:‘‘جدت طرازی ہمارے ملک میں سبھی کی شمولیت کو یقینی بنارہی ہے۔اور اب مزید آگے بڑھتے ہوئے ،ملک ارتباط کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔’’انہوں نے زور دیکر کہا کہ ای۔ودّیا ، ایک کلاس ایک چینل ، ڈیجیٹل لیب ،ڈیجیٹل یونیورسٹیاں جیسے اقدامات ،ایک تعلیمی بنیادی ڈھانچہ تیار کررہے ہیں جن کی بدولت ملک کے نوجوانوں کو ایک طویل عرصہ تک مدد ملتی رہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا:‘‘یہ ملک کے سماجی ۔اقتصادی ڈھانچے میں گاؤوں ،غریبوں ،دلتوں،پسماندہ افراد اور قبائلی لوگوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے’’۔وزیر اعظم نے حال ہی میں اعلان شدہ نیشنل ڈیجیٹل یونیورسٹی میں ایک اختراعی اور بے مثال اقدام کا مشاہدہ کیا۔ جس میں یونیورسٹیوں میں سیٹوں کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے وزارت تعلیم ، یو جی سی ، اور اے آئی سی ٹی ای اور ڈیجیٹل یونیورسٹی کے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کریں ۔انہوں نے ادارے قائم کرنے کے دوران بین الاقوامی معیارات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

آج مادری زبان کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم نے مادری زبان کے میڈیم میں تعلیم اور بچوں کی دماغی نشونما کے درمیان رابطے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ کئی ریاستوں میں میڈیکل اور تکنیکی تعلیم مقامی زبانوں میں دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے مقامی بھارتی زبانوں میں ڈیجیٹل شکل میں بہترین مواد تخلیق کرنے کے عمل میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس قسم کے مواد کو انٹرنیٹ ، موبائل فون ، ٹی وی اور ریڈیو کے توسط سے دستیاب کرائے جانے کی ضرور ت ہے۔

 

وزیر اعظم نےکہا کہ:‘‘ آتم نربھر بھارت کے لئے عالمی پیمانے پر صلاحیتوں کے مطالبے کے پیش نظر فعال ہنرمندی کی بہت اہمیت ہے ’’۔انہوں نے ملک کو آبادی کی شکل میں جو بالادستی حاصل ہے اسے روزگار کے مطالبات کی بدلتی ہوئی شکلوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھی ہنر مندی کے لئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور ذریعہ معاش اور ای ۔اسکلنگ لیبس کا اعلان کیاگیا تھا ۔

 

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ بجٹی عمل لائی گئیں حالیہ تبدیلیاں کس طرح سے بجٹ کو تغیر کا ایک ذریعہ بنارہی ہیں۔انہوں نے شراکتداروں سے کہا کہ وہ بجٹ کی تجاویز کو خوش اسلوبی کے ساتھ زمینی سطح پر نافذ کریں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں بجٹ کو ایک مہینے پہلے پیش کرکے ،اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جب اسے یکم اپریل سے نافذ کیا جائے تو پہلے ہی تمام تیاریاں اور مذاکرات اور تبادلہ خیال کئے جاچکے ہوں۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ بجٹ کی تجاویز کے زیادہ سے زیادہ نتائج کی حصولیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو اور قومی تعلیم کے تناظر میں ،یہ پہلا بجٹ ہے جسے ہم امرت کال کی بنیاد رکھنے کے لئے جلد سے جلد نافذ کرنا چاہتے ہیں۔’’انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘بجٹ اعداد و شمار کا محض ایک کھاتہ نہیں ہے، بلکہ اسےاگر مناسب طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ محدود وسائل کے باوجود بھی زبردست تغیّر اور تبدیلیاں لاسکتا ہے۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x

Media Coverage

India’s data centre boom: Mumbai cracks global top 15, Hyderabad pipeline set to surge 15x
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔