وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف  لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر  عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات  کو واضح کیاکہ  ہندوستان کی جی 20 صدارت  میں دیا گیا ‘‘ایک  کرہ ارض  ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔

 

بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس  برسوں میں250 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے اور ملک میں800 ملین لوگوں کو مفت اناج تقسیم کر رہا ہے ۔ غذائی تحفظ سے نمٹنے میں ہندوستان کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ‘ بنیاد کی طرف واپسی  اور مستقبل کی طرف پیش قدمی’ پر مبنی اس کے نقطہ نظر کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں مزید وضاحت کی ۔
 

وزیر اعظم نے افریقہ اور دیگر جگہوں پر غذائی تحفظ کو مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی نمایاں کیا ۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کا خیرمقدم کیا ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی جنوب جاری تنازعات سے پیدا ہونے والے خوراک ، ایندھن اور کھاد کے بحرانوں سے شدید متاثر ہوا ہے اور اس لیے ان کے خدشات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ۔
 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi