We have decided to increase the jurisdiction of #LucknowUniversity. Modern solutions & management should be studied and researched in the university: PM Modi
In the span of 100 years, alumni passed from the Lucknow University have become the President and sportspersons. They have achieved a lot in every field of life: PM Modi
Digital gadgets & platforms are stealing your time but you must set aside some time for yourself. It is very important to know yourself. It will directly affect your capacity & willpower: PM
PM Modi unveils coin, postal stamp to mark 100 years of Lucknow University

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے لکھنؤ یونیورسٹی کی صد سالہ یوم تاسیس تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر یونیورسٹی کا صد سالہ یادگاری سکہ جاری کیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی ڈاک کے ذریعہ جاری خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ اور اس کے خاص کور کی بھی رونمائی کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع اور لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ جناب راج ناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔

وزیر اعظم نے یونیوسٹی سے مقامی آرٹس اور مصنوعات سے متعلق نصاب پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور ان علاقائی مصنوعات کی قدروقیمت میں اضافہ پر تحقیق کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کی ’چکن کاری‘، مرادآباد کے پیتل کا سامان، علی گڑھ کے تالوں، بھدوہی کے قالین جیسی مصنوعات کے لئے عالمی سطح پر مسابقت پیدا کرنے کے نظام، برانڈنگ اور حکمت عملی کو یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کیے جانے والے نصاب میں شامل کیا جانا چاہئے۔ اس سے ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘ کے تصور کو حقیقت کا رنگ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے آرٹس، ثقافت اور روحانیت جیسے مضامین کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے کے لئے انہیں عالمی رسائی فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

قوت کو پہچاننے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے رائے بریلی کے ریل کوچ کارخانے کی مثال پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کارخانے میں کی گئی سرمایہ کاری کا طویل عرصے تک چھوٹی مصنوعات اور کپورتھلا میں بننے والے کوچوں میں لگنے والے سامانوں کا اضافی استعمال نہیں کیا تھا۔ کارخانہ کوچ بنانے کا اہل تھا، لیکن ان کی پوری اہلیتوں کا استعمال کبھی نہیں کیا گیا۔ 2014 میں اس صورتحال میں تبدیلی کی گئی اور آج کارخانے میں سینکڑوں کوچ بنائے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اہلیتوں کے ساتھ ساتھ مضبوط قوت ارادی بھی اتنی ہی اہم ہے۔ کئی دیگر مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’مثبت طرز فکر اور سوچ میں مواقع کو ہمیشہ ہی زندہ رکھنا چاہئے۔‘‘

جناب نریندر مودی نے گجرات میں طلبا کی مدد سے گاندھی جینتی کے موقع پر پوربندر میں ہوئے ایک فیشن شو کے توسط سے کھادی کو مشہور بنانے کے اپنے تجربہ کو بھی ساجھا کیا۔ اس سے کھادی ’فیشنیبل‘ بن گئی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے چھ سال میں کھادی کی فروخت، اس سے پہلے 20 برس میں ہوئی مجموعی فروخت سے بھی زیادہ ہوئی ہے۔

جدید طرز زندگی کے دباؤ اور جدید تکنالوجی پر بڑھتے انحصار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں میں سوچ اور خوداحساس کی عادت کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ہر طرح کے تناؤ کے درمیان اپنے لیے وقت نکالنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ طلبا کے لئے قومی تعلیمی پالیسی خود ہی اپنا امتحان لینے کا ذریعہ ہے۔ نئی پالیسی میں طلبا میں خوداعتمادی پیدا کرنے اور انہیں لچیلا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے طلبا سے روایتوں کو توڑنے، حدود سے آگے سوچنے اور تبدیلی سے نہیں ڈرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے طلبا سے نئی پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے اور نفاذ میں مدد کرنے کے لئے کہا۔

 

 

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 1,700 agri startups supported with Rs 122 crore: Govt

Media Coverage

Over 1,700 agri startups supported with Rs 122 crore: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister wishes good health and speedy recovery to Brazilian President after his surgery
December 12, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today wished good health and a speedy recovery to Brazilian President Lula da Silva after his surgery.

Responding to a post by Brazilian President on X, Shri Modi wrote:

“I am happy to know that President @LulaOficial’s surgery went well and that he is on the path to recovery. Wishing him continued strength and good health.”