مندوبین نے وزیر اعظم کو گورودوارہ شری بالا صاحب جی کا پرساد اور آشیرواد پیش کیا ، اس گورودوارے نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا تھا
مندوبین نے وزیر اعظم کے سر پگڑی باندھ کر اور سروپا پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا
مندوبین نے سکھ برادی کے اعزاز اور ان کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں وزیر اعظم کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مار گ پر سکھوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

دہلی کے گورودوارہ شری بالا صاحب جی نے وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا تھا۔ 15 ستمبر کو شروع ہوا یہ ’اکھنڈ پاٹھ‘ 17ستمبر کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے دن اختتام کو پہنچا۔ سکھ وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں گورودوارے کا پرساد اور آشیرواد پیش کیا۔

میٹنگ کے دوران، سکھ وفد نے پگڑی باندھ کر اور سروپا پیش کرکے وزیر اعظم کو اعزاز بخشا۔ وزیر اعظم کی طویل العمری اور اچھی صحت کے لیے ارداس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفد نے سکھ برادری کے اعزاز اور فلا ح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ذریعہ انجام دی گئیں  متعدد کوششوں کو یاد کیا جن میں 26 دسمبر کو ’’ویر بال دیوس‘‘ قرار دینا، کرتارپور صاحب گلیارے کو ازسر نو کھولنا، گورودواروں کے زیر اہتمام  لنگروں سے جی ایس ٹی ہٹانا، گورو گرنتھ صاحب کے نسخوں کو افغانستان سے بھارت لانے کو یقینی بنانا، وغیرہ جیسی کوششیں شامل ہیں۔

سکھ مندوبین میں آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے صدر جناب ترویندر سنگھ مارواہ؛ آل انڈیا کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے ورکنگ پریزیڈنٹ جناب ویر سنگھ؛ کیندریہ گورو سنگھ سبھا کے دہلی کے صدر جناب نوین سنگھ بھنڈاری؛ گورودوارہ سنگھ سبھا کے صدر جناب ہربنس سنگھ؛ اور گورودوارہ سنگھ سنگھ سبھا کے ہیڈ گرنتھی جناب راجندر سنگھ شامل تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort

Media Coverage

‘Give mothers, sisters their due rights’: PM Modi pushes for women's reservation from the ramparts of Red Fort
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to former Prime Minister, Shri Atal Bihari Vajpayee at Sadaiv Atal
August 16, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi earlier this morning paid homage to former Prime Minister, Shri Atal Bihari Vajpayee at his memorial, Sadaiv Atal. He emphasized that the former Prime Minister's role in India’s progress remains unparalleled.

In a post on X, the Prime Minister wrote:

"Earlier this morning, paid homage to Atal Ji at Sadaiv Atal. His role in India’s progress is unparalleled!"