دونوں رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ طور پر بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے کا اعلان
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ یہ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور مشترکہ مواقع کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا
رہنماؤں نے دفاع، کھیل کود، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں میں پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم ریٹائرڈ عزت مآب کرسٹوفر لکسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر تاریخی، جرأت مندانہ اور دونوں ملکوں کے لیے فائدے مند بھارت-نیوزی لینڈ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا اعلان کیا۔

مارچ 2025 میں وزیر اعظم لکسن کے بھارت دورے کے دوران اس معاہدے پرمذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریکارڈ 9 ماہ کی مدت میں یہ ایف ٹی اے ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے تئیں مشترکہ اور سیاسی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔  اس ایف ٹی اے سے دو طرفہ اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے، بازار رسائی میں مزید بہتری آئے گی، سرمایہ کاری کے جریان کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مستحکم ہوگا  اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے اختراع کاروں، کاروباریوں، کسانوں، ایم ایس ایم ایز، طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ایف ٹی اے کے ذریعہ فراہم کردہ مضبوط اور قابل اعتماد بنیاد کے ساتھ، دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے نیز اگلے 15 سال میں نیوزی لینڈ کی طرف سے بھارت میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کئے جانے کے تعلق سےاعتماد کا اظہار کیا۔  رہنماؤں نے کھیلوں، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی خیرمقدم کیا اور بھارت-نیوزی لینڈ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hosts Commonwealth Games 2026 medal winners
August 09, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today hosted India’s outstanding medal winners from the Commonwealth Games 2026 at 7 Lok Kalyan Marg. Shri Modi interacted with the athletes and heard about their experiences from the Games.

The Prime Minister said that the athletes’ achievements are a source of immense pride for the entire country and will inspire many youngsters to take up sports.

Shri Modi posted on X:

Delighted to host our outstanding medal winners from the Commonwealth Games 2026 at 7, Lok Kalyan Marg. Heard about their experiences from the Games.

Each one of them has made our nation proud through their exceptional performances. Their success will motivate many youngsters.