Share
 
Comments
وزیراعظم نے جناب اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا ، جن کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے جھارکھنڈ کا قیام عمل میں آیاتھا
‘‘آزادی کے اس امرت کال میں ملک نے ہندوستان کی قبائلی روایات اور شجاعت پر مبنی کہانیوں کو مزید معانی اور مزید شناخت عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ’’
‘‘یہ میوزیم ، ہماری آدیواسی ثقافت کا جیتا جاگتا مقام بنے گا ، جس میں جدوجہد آزادی میں آدیواسی مرووخواتین مجاہدین آزادی کے تعاون اور قربانیوں کو پیش کیا جائے گا’’
‘‘ بھگوان برسا منڈا نے سماج کے لئے زندگی گزاری ، اپنی ثقافت اور اپنے ملک کے لئے اپنی جان قربان کی – اسی لئے وہ آج بھی ہمارے عقیدے ، ہمارے جذبے میں بطور بھگوان زندہ ہیں’’

حکومت ہند  نے اعلان کیا ہے کہ بھگوان برسا منڈا   کی سالگرہ   جن جاتیہ گورو دوس کے طورپر منائی جائے گی۔  اس موقع  پروزیراعظم جناب نریندر مودی    نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  رانچی میں   بھگوان برسا منڈا  اسمرتی ادیان   سہ  سوتنترتا سینانی   سنگرہالیہ   کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر  جھارکھنڈ کے گورنر اور وزیراعلیٰ اور مرکزی وزراء بھی موجود تھے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   آزادی کے اس امرت کال میں   ملک میں  ہندوستانی  قبائلی روایات  اور ان کی  شجاعت  پر مبنی کہانیوں  کو  مزید معانی  اور  مزید شناخت  عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقدس موقع  پر   ملک کو مبارکباددیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  ‘‘ اس کے لئے  ایک تاریخی  فیصلہ  لیا  گیا ہے کہ   آج سے ہرسال  یہ ملک  15  نومبر یعنی   بھگوان برسا منڈا  کے یوم پیدائش    کو‘ جن  جاتیہ گورو  دوس  ’ کے طور  پر  منائے گا۔ 

وزیراعظم نے  جناب اٹل بہاری واجپئی کو بھی  خراج عقیدت  پیش کیا ، جن کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ریاست جھارکھنڈ کا قیام عمل میں آیا ۔  جناب مودی نے کہا ‘‘  اٹل جی   وہ  پہلے شخص تھے ، جنہوں نے ملک کی حکومت میں    علیحدہ قبائلی   وزارت  قائم کی  اور آدیواسیوں   کے مفادات کو  ملک کی  پالیسیوں  سے جوڑا  ۔ ’’

 وزیراعظم نے   بھگوان برسا منڈا  میموریل  ادیان    اور  فریڈم فائٹر میوزیم    کے لئے   ملک کی  آدیواسی  سوسائٹی اور  ہندوستان کے ہرایک شہری کو   مبارکباددی ۔  انہوں نے کہا ‘‘ یہ میوزیم   ہماری  قبائلی ثقافت کا جیتا جاگتا مقام بنے گا ، جہاں     جدوجہد آزادی میں  آدیواسی  مرووخواتین مجاہدین آزادی کے تعاون اور قربانیوں کو پیش کیا جائے گا۔’’

بھگوان برسا منڈا   کے  وژن  کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  بھگوان برسا  جانتے تھے کہ   جدیدیت کے نام پر  تکثیریت  ،  قدیمی شناخت  اور قدرت سے چھیڑ چھاڑ   معاشرے کی فلاح    کا طریقہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ  ہی  وہ جدید تعلیم  کے بھی حامی تھے اور ان کے اندر خود اپنے معاشرے میں  پھیلی برائیوں  اور   اس کی کمیوں  کے خلاف بولنے کا حوصلہ تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا مقصد  ، ہندوستانی اقتدار کی منتقلی   ،  ہندوستان کے لئے فیصلہ  لینے کا اختیار  ہندوستانیوں  کے ہاتھ میں سونپنا تھا۔  لیکن اس کے ساتھ  ہی   ‘ دھرتی  آبا’  کے لئے لڑائی  اس  سوچ  کے خلاف لڑائی تھی ، جس کے ذریعہ  ہندوستان کے قبائلی معاشرے کی شناخت کو مٹانے کی  کوشش کی جارہی تھی۔  وزیراعظم نے کہا ‘‘  بھگوان برسا نے   معاشرے کے لئے زندگی بسر کی  ،   اپنی ثقافت اور اپنے ملک کے لئے  زندگی قربان کردی ۔ اسی  لئے وہ آج  بھی ہمارے عقیدے  ،  ہمارے جذبے  میں   بطور بھگوان زند ہ ہیں۔   دھرتی آبا  ،اس  زمین  پر   زیادہ دنوں تک  قیام تو نہیں کرسکے  ،لیکن   اپنی مختصر زندگی میں   ملک کی ایک مکمل تاریخ  رقم کردی   اور  ہندوستان کی آنے والی نسلوں  کو رہنمائی عطا کی ۔’’

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
'Exceptional': PM Modi lauds HAL's record revenue of ₹26,500 crore

Media Coverage

'Exceptional': PM Modi lauds HAL's record revenue of ₹26,500 crore
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM condoles demise of Indian Cricketer, Salim Durani
April 02, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the demise of Indian Cricketer, Salim Durani.

In a tweet thread, the Prime Minister said;

“Salim Durani Ji was a cricketing legend, an institution in himself. He made a key contribution to India’s rise in the world of cricket. On and off the field, he was known for his style. Pained by his demise. Condolences to his family and friends. May his soul rest in peace.”

“Salim Durani Ji had a very old and strong association with Gujarat. He played for Saurashtra and Gujarat for a few years. He also made Gujarat his home. I have had the opportunity to interact with him and was deeply impressed by his multifaceted persona. He will surely be missed.”