وزیراعظم جناب نریندر مودی اترپردیش کے وندھیاچل علاقے کے تحت مرزاپور اور سون بھدر اضلاع میں 22 نومبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے دیہی پینے کے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اس تقریب کے دوران دیہی آبی اور صفائی ستھرائی کمیٹیوں/آبی سمیتیوں کے اراکین سے بھی گفت وشنید کریں گے۔ اترپردیش کے وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

مذکورہ پروجیکٹ ان اضلاع میں آباد تقریبا 22 لاکھ آبادی والے 2 ہزار 995 گاؤوں کے دیہی کنبوں کو پانی کے نل کے کنکشن کے ذریعے پانی فراہم کریں گے۔ دیہی آبی اور صفائی ستھرائی کمیٹیاں/ آبی سمیتیاں ان گاؤں میں تشکیل دی گئی ہیں، جو ان تمام تر پروجیکٹوں سے متعلق کام کی عملی اور رکھ رکھاؤ سے متعلق ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی تخمینہ لاگت  5555.38 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔ ان پروجیکٹوں کو 24 مہینوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

جل جیون مشن کے بارے میں:

15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم کے ذریعے جل جیون مشن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2024 تک  ملک کے ہر دیہی گھر تک گھریلو پانی کا کنکشن ، جو پانی فراہم کرے، پہنچانا تھا۔ اگست 2019 میں، اس مشن کے اعلان کے وقت 18.93 کروڑ دیہی کنبوں میں سے محض 3.23 کروڑ کنبے (17 فیصد) کو ہی آبی کنکشن دستیاب تھے، یعنی اس صورت میں 15.70 کروڑ آبی کنکشن آئندہ چار برسوں میں فراہم کرانے ہوں گے۔ گزشتہ 15 مہینوں کے دوران کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود 2.63 کروڑ کنبوں کو واٹر ٹیپ کنکشن فراہم کرائے جاچکے ہیں اور فی الحال 5.86 کروڑ (30.67 فیصد) دیہی کنبے ایسے ہیں، جنہیں ٹیپ واٹر کنکشن دستیاب ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour