رہنماؤں نے مسلسل قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا
یوکرین میں جاری تنازعہ پر، وزیر اعظم نےبھارت کے عوام پر مرکوز نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور بھارت کے مذاکرات اور سفارت کاری کے موقف کا اعادہ کیا

یوکرین کے صدرعزت مآب جنا ب ولادیمیر زیلنسکی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور حال ہی میں منعقد کیے گئے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یوکرین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے مسلسل قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نئے شعبوں میں باہمی طور پر سودمند تعاون کو وسعت دینے کی بات کہی۔

یوکرین میں جاری تنازعہ پر، وزیر اعظم نے بھارت کے عوام پرمرکوز نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعہ تنازعہ کے جلد، پرامن اور دیرپا حل کے لئے تمام کوششوں کے لئے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour