وزیر اعظم کا پرگتی کے ذریعے رابطہ

Published By : Admin | June 27, 2018 | 17:42 IST

نئی دہلی،27 جون 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل درآمد سے متعلق آئی سی ٹی پر مبنی ہمہ ماڈل پلیٹ فارم  پرگتی کے ذریعے اپنی 27ویں رابطہ میٹنگ کی صدارت کی۔

اب تک 26پرگتی میٹنگوں میں 11لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے سرمایہ سے چلنے والے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔متعدد شعبوں میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آج کی 27ویں میٹنگ میں وزیر اعظم نے ریلوے ، سڑک اور بجلی کے سیکٹروں میں بنیادی ڈھانچے کے 9پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ مختلف ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جن  میں بہار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اترپردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، آندھر پردیش، دہلی ، گجرات، راجستھان، مغربی بنگال، سکم اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے موجودہ اضلاع اور  ریفرل اسپتالوں سے وابستہ نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی اسکیم پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت صحت کے سیکٹر میں بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کا تیزی کے ساتھ درجہ بڑھائے جانے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان کا پہلا مرحلہ جو 14 اپریل سے 5 مئی 2018ء تک چلا ہے،اس نے 16ہزار گاوؤں میں مرکزی حکومت کی 7 اہم اسکیموں پر عمل درآمد میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان کا دوسرا مرحلہ 40ہزار سےزیادہ گاوؤں میں اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے اس کام سے وابستہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کے تمام افسران سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں 15 اگست بہترین نتائج حاصل کرنے کی تمام تر کوشش کریں۔

وزیر اعظم نے سوبھاگیہ یوجنا کے تحت حاصل کی گئی اب تک پیش رفت کی ستائش کی اور کہا  کہ مقررہ وقت کے اندر چار کروڑ کنبوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کرنے کے زبردست نشانے کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔ 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India adds 11 ports to e-visa scheme; total entry points rises to 88

Media Coverage

India adds 11 ports to e-visa scheme; total entry points rises to 88
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi shares a Sanskrit Subhashitam highlighting the eight essential qualities that enhance a person’s life and character
August 11, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi shared a Sanskrit Subhashitam today, highlighting the eight essential qualities that brighten a person's life and build character.

The Prime Minister wrote on X;

"अष्टौ गुणाः पुरुषं दीपयन्ति प्रज्ञा सुशीलत्वदमौ श्रुतं च।
पराक्रमश्च बहुभाषिता च दानं यथाशक्ति कृतज्ञता च।।"

These eight qualities brighten a person's life. Wisdom shows him the right path. Good conduct keeps his character pure, and self-control keeps him disciplined. Knowledge gives him understanding, courage helps him stand firm in difficult situations, and skillful speech earns him respect in society. Giving according to one's ability and being grateful for kindness make a person complete.