وزیراعظم جناب نریندرمودی اترپردیش کے بنارس میں کل ہند میئرس کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے، اس کا اہتمام شہری ترقی کے محکمہ کی طرف سے کیا  جارہا ہے۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  17 دسمبر 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے میئرس کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔  ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے میئر اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ہے ‘نیواربن انڈیا’’۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ  شہری علاقوں میں  زندگی کے رہن سہن کو آسان بنایا جائے اور حکومت نے سہولتوں کی کمی اور خراب شہری بنیادی ڈھانچے کے مسائل کو دور کرنے کے لئے کئی اسکیمیں اوراقدامات کاآغاز کیا ہے۔ ان کوششوں کی خاص توجہ اترپردیش کی ریاست رہی ہے جس نے  گزشتہ 5 سالوں میں شہری  علاقوں میں زبردست ترقی اور نمایاں تبدیلی دیکھی ہے۔

17 سے 19 دسمبر کو ایک نمائش کابھی اہتمام  کیا جارہا ہے جس میں بھارت سرکاراوراترپردیش حکومت کی شہری ترقی کےشعبوں میں اہم حصولیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور مکانات اورشہری امور کے  مرکزی وزیراس موقع پرموجود رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26

Media Coverage

India records highest-ever startup surge with 55,200 recognised in FY26
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 18 اپریل 2026
April 18, 2026

From Tap Water to 40,000 Manuscripts: Modi’s Vision Delivers Jobs, Clean Energy & Civilisational Pride