نئی دہلی،20؍ دسمبر ،   وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 دسمبر  کو شام ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود رہیں گے۔

آئی آئی ایس ایف کے بارے میں

معاشرے میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نیز ارضیاتی سائنس کی وزارت نے وجنانا بھارتی کے ساتھ مل کر انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کا پروگرام بنایا تھا۔ 2015 میں شروع کیا گیا آئی آئی ایس ایف کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو سائنس کے ساتھ جوڑنا ، سائنس کی خوشی کی تقریب منانا اور یہ بتانا ہے کہ کس طرح سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میٹکس (ایس ٹی ای ایم) ہماری  زندگیوں کو بہتر بنانے کا حل فراہم کرسکتی ہیں۔ آئی آئی ایس ایف 2020 کا مقصد نوجوانوں کو 21ویں صدی کی ہنرمندی کو فروغ دینے میں مدد دینا ہے۔ اس میں خاص توجہ سائنسی معلومات، تخلیق، تنقیدی طرز فکر، مسائل کو حل کرنے اور ٹیم ورک پر دی گئی ہے۔ اس کا طویل مدتی مقصد طلبا کی اس بات کے لیے ہمت افزائی کرنا ہے کہ وہ مطالعہ کریں اور سائنسی میدانوں میں کام کریں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value

Media Coverage

Led by iPhones, India sees highest Q1 smartphone exports by value
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جولائی 2026
July 29, 2026

Aatmanirbhar & Eco-Conscious: PM Modi’s Record of Results in Conservation, Banking, Exports & Beyond