وزیراعظم 31 جنوری 2021 کو  سہ پہر تقریباً 3 بجکر 15 منٹ پر ‘پربدھ بھارت’ کی 125 ویں سالانہ تقریبات سے خطاب کریں گے۔پربدھ بھارت سوامی وویکانند کے ذریعہ 1896 میں شروع کردہ رام کرشنا سلسلے کا ایک ماہانہ جریدہ ہے ۔ اس تقریب کا انعقاد ادویتا آشرم ، مایاوتی کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

‘پربدھ بھارت’ کے بارے میں

جریدہ ‘پربدھ بھارت ’ ہندوستان کی قدیم ترین روحانی تعلیمات کا پیغام پھیلانے کے لئے ایک اہم وسیلہ رہا ہے۔ اس کی اشاعت چنئی (اس سے قبل مدراس) سے شروع ہوئی تھی  جہاں سے دو سال تک اس کی اشاعت جاری رہی ۔ اس کے بعد اسے الموڑا  سے شائع کیا جاتا رہا۔ بعد میں اپریل 1899 میں اس رسالے کی اشاعت کو ادویتا آشرم منتقل کردیا گیا اور اس کے بعد سے ہی یہ وہاں سے مستقل شائع کیا جارہا ہے۔

کچھ عظیم ترین شخصیات نے پربدھ بھارت کے صفحات پر اپنی تحریروں کے ذریعہ معدوم نہ ہونے والے تاثرات چھوڑے ہیں جو انہوں نے ہندوستانی ثقافت ، روحانیت ،منطق ، تاریخ ،نفسیات ، آرٹ اور دیگر سماجی مسائل پر ضبط  تحریر کئے ہیں۔ نیتجا جی سبھاش چندربوس ، بال گنگا دھر تلک ، سسٹر نوی دیتا، سری اروندو، سابق صدر سروپلی رادھا کرشنن جیسی عظیم ترین شخصیات کے علاوہ دیگر شخصیات  نے بھی اس جریدہ میں برسوں اپنی تحریروں سے مستفیض کیا ہے۔

ادویتا آشرم ‘پربدھ بھارت’ کو مکمل طور پر آرکائیو کرنے کے تئیں کام کررہا ہے تاکہ اسے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب کرایا جاسکے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Kamal Haasan Backs PM Modi's Call To Save Energy Amid US-Iran War: 'India Will Emerge Stronger'

Media Coverage

Kamal Haasan Backs PM Modi's Call To Save Energy Amid US-Iran War: 'India Will Emerge Stronger'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in China mining accident
May 23, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed deep sadness over the tragic loss of lives resulting from a mining accident in the Shanxi Province of China.

On behalf of the people of India, the Prime Minister extended his heartfelt condolences to President Xi Jinping and the people of China. Shri Modi prayed that the bereaved families find strength in this tragic hour, while also wishing for the early and safe recovery of all remaining missing persons.

The Prime Minister posted on X:

"Saddened by the loss of lives in a mining accident in Shanxi Province in China. On behalf of the people of India, my condolences to President Xi Jinping and the people of China. May the bereaved families find strength in this tragic hour. Praying for the early and safe recovery of all remaining missing persons."