Relationship between India and Uzbekistan goes back to a long time. Both the nations have similar threats and opportunities: PM
India and Uzbekistan have same stance against radicalism, separatism, fundamentalism: PM Modi

عالیجناب  ، نمسکار!

سب  سے پہلے تومیں 14دسمبرکو آپ کی مدت کار کے  5ویں سال میں داخل ہونے کے لئے مبارکباد  اورنیک خواہشات پیش کرناچاہتاہوں ۔

میں اس سال ازبیکستان کے دورے کے لئے پرجوش تھا۔

کووڈ -19وباء کی وجہ سے میرا دورہ تونہیں ہوپایا ، لیکن مجھے خوشی ہے کہ ‘‘work from anywhere’’کے اس دورمیں ہم آج ورچوئل طریقے سے مل رہے ہیں ۔

عالیجناب ،

بھارت اورازبیکستان دوخوشحال تہذیبیں ہیں ۔ ہمارے قدیم زمانے سے ہی  مستقل آپسی تعلقات رہے ہیں ۔

ہمارے علاقے کی چنوتیوں اورمواقع کے بارے میں ہماری سمجھ اوراپروچ  میں بہت مماثلت ہے اور اس لئے ہمارےتعلقات ہمیشہ سے بہت مضبوط رہے ہیں ۔

2018اور2019میں آپ کے  بھارت دوروں کے دوران ہمیں کئی معاملوں پر تبادلہ خیال  کرنے کا موقع ملا ، جس سے ہمارے تعلقات میں ایک نئی رفتاردیکھنے کوملی ۔

عالیجناب ،

شورش  پسندی ، شدت پسندی اورعلیحدگی پسندی کے بارے میں ہماری ایک جیسی فکرمندیاں ہیں ۔

ہم دونوں ہی دہشت گردی کے خلاف مضبوطی  سے ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔ علاقائی تحفظ کے معاملوں پربھی ہمارانظریہ ایک جیسا ہے ۔

ہم متفق ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے ایک ایسا عمل ضروری ہے جو خود افغانستان کی قیادت  اور کنٹرول میں ہو۔ گذشتہ دودہائیوں کی حصولیابیوں کومحفوظ رکھنا بھی ضروری ہے ۔

بھارت اور ازبیکستان نے مل کرانڈیا۔ سینٹرل ایشیا ڈائیلاگ کی شروعات کی تھی ۔ اس کی شروعات پچھلے سال سمرقندسے ہوئی تھی ۔پچھلے کچھ برسوں میں ہمار ی اقتصادی شراکت داری بھی مضبوط ہوئی ہے ۔

ہم ازبیکستان کے ساتھ اپنی ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ کوبھی اورمستحکم بناناچاہتے ہیں ۔

مجھےیہ جان کرخوشی ہے کہ بھارتیہ لائن آف کریڈٹ کے تحت کئی پروجیکٹوں  پرغورکیاجارہاہے ۔

آپ کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ہم بھارت کی expertise اورتجربہ ساجھاکرنے کے لئے تیارہیں ۔

انفراسٹرکچر، آئی ٹی ، تعلیم ، صحت ، ٹریننگ اورصلاحیت سازی جیسے شعبوں میں بھارت میں کافی صلاحیت ہے جو ازبیکستان کے کام آسکتی ہے ۔ ہمارے درمیان زراعت سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کا قیام ایک اہم اورمثبت قدم ہے ۔ اس سے ہم اپنے زرعی کاروبارکو بڑھانے کے مواقع کھوج سکتے ہیں جس سے  دونوں ملکوں کومدد ملے گی ۔

عالیجناب ،

ہماری سیکوریٹی ساجھیداری دوطرفہ رشتوں کاایک مضبوط ستون بنتی جارہی ہے ۔

پچھلے سال ہماری مسلح افواج کا سب سے پہلامشترکہ فوجی مشق ہوا ۔

خلاء اورایٹمی توانائی کے شعبوں میں بھی ہماری مشترکہ کوششیں بڑھ رہی ہیں ۔

یہ بھی اطمینان کی بات ہے کہ کووڈ -19وباء کے اس مشکل دورمیں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کوبھرپورتعاون دیاہے ۔ خواہ دوائیوں کی سپلائی کے لئے ہو یاایک دوسرے کے شہریوں کو محفوظ طورپرگھرلوٹانے کے لئے ۔

ہماری ریاستوں کے درمیان بھی تعاون بڑھ رہاہے ۔ گجرات اور اندیجوں کی کامیاب ساجھیداری کے ماڈل پراب ہریانہ اورفرگانہ کے درمیان تعاون کاخاکہ بن رہاہے ۔

عالیجناب ،

آپ کی قیادت میں ازبیکستان میں اہم تبدیلی آرہی ہے اوربھارت میں بھی ہم اصلاحات کے راستے پرگامزن ہیں ۔

اس سے کووڈکے بعد دورمیں ہمارے درمیان باہمی تعاون کے امکانات مزید بڑھیں گے ۔

مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری اس چرچاسے ان کوششوں کو نئی سمت اورتوانائی ملے گی ۔

عالیجناب ،

میں اب آپ کوآپ کے افتتاحی خطاب کے لئے مدعوکرتاہوں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA

Media Coverage

Since 2019, a total of 1,106 left wing extremists have been 'neutralised': MHA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Welcomes Release of Commemorative Stamp Honouring Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II
December 14, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi expressed delight at the release of a commemorative postal stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran) by the Vice President of India, Thiru C.P. Radhakrishnan today.

Shri Modi noted that Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II was a formidable administrator endowed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He highlighted the Emperor’s unwavering commitment to justice and his distinguished role as a great patron of Tamil culture.

The Prime Minister called upon the nation—especially the youth—to learn more about the extraordinary life and legacy of the revered Emperor, whose contributions continue to inspire generations.

In separate posts on X, Shri Modi stated:

“Glad that the Vice President, Thiru CP Radhakrishnan Ji, released a stamp in honour of Emperor Perumbidugu Mutharaiyar II (Suvaran Maran). He was a formidable administrator blessed with remarkable vision, foresight and strategic brilliance. He was known for his commitment to justice. He was a great patron of Tamil culture as well. I call upon more youngsters to read about his extraordinary life.

@VPIndia

@CPR_VP”

“பேரரசர் இரண்டாம் பெரும்பிடுகு முத்தரையரை (சுவரன் மாறன்) கௌரவிக்கும் வகையில் சிறப்பு அஞ்சல் தலையைக் குடியரசு துணைத்தலைவர் திரு சி.பி. ராதாகிருஷ்ணன் அவர்கள் வெளியிட்டது மகிழ்ச்சி அளிக்கிறது. ஆற்றல்மிக்க நிர்வாகியான அவருக்குப் போற்றத்தக்க தொலைநோக்குப் பார்வையும், முன்னுணரும் திறனும், போர்த்தந்திர ஞானமும் இருந்தன. நீதியை நிலைநாட்டுவதில் அவர் உறுதியுடன் செயல்பட்டவர். அதேபோல் தமிழ் கலாச்சாரத்திற்கும் அவர் ஒரு மகத்தான பாதுகாவலராக இருந்தார். அவரது அசாதாரண வாழ்க்கையைப் பற்றி அதிகமான இளைஞர்கள் படிக்க வேண்டும் என்று நான் கேட்டுக்கொள்கிறேன்.

@VPIndia

@CPR_VP”