وزیراعظم نے پرگتی کے ذریعے بات چیت ک

Published By : Admin | July 31, 2019 | 17:48 IST
In first PRAGATI meeting of the new term, PM strongly reiterates commitment for "Housing for All" by 2022
PM reviews progress of flagship schemes of Ayushman Bharat and Sugamya Bharat Abhiyan
PM calls upon States to put in maximum efforts towards water conservation, especially during the current monsoon season.

نئی دہلی،31؍جولائی،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سرگرم حکمرانی اور  وقت پر نفاذ کے لئے  آئی سی ٹی پر مبنی  کثیر موڈل پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے اپنی 30 ویں بات چیت کی۔

مرکزی حکومت کے نئے مدت کار میں یہ  پہلی پرگتی میٹنگ بھی تھی۔

 گزشتہ مدت کار میں 29 ویں  پرگتی میٹنگ میں 12 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ کاری  والے  257 پروجیکٹوں کا مجموعی جائزہ لیا گیا۔ 47 پروگراموں ؍ اسکیموں پر نظر ثانی کی گئی ، 17 شعبوں  میں ( 21 موضوعات  پر) عوامی شکایات کی  تجاویز  کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آج وزیراعظم نے  پی ایم آواس یوجنا  (شہری)  سے متعلق  شکایتوں کے حل کے سلسلے میں  کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  یہ یقینی بنانے کے لئے  کہ  2022 تک  کوئی بھی خاندان بغیر گھر کے نہیں رہے گا، کہ مرکزی حکومت کی عہد بندی پر زور دیا  اور افسروں سے کہا کہ وہ  اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے محنت سے کام کریں اور اس کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مالیاتی خدمات کے محکمے  سے متعلق  عوامی شکایات کے حل  کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے  تفصیل کے ساتھ  آیوشمان بھارت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ تقریبا 35 لاکھ  استفادہ کنندگان نے  اسپتال میں داخلہ لیا اور  اب تک اس اسکیم  سے 16000سے  زیادہ  اسپتال منسلک ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے ریاستوں سے بات چیت کی اپیل  بھی کی، جس سے کہ بہترین طریقہ کار  کا پتہ لگایا جاسکے اور  اسکیم میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر خواہش مند اضلاع کے معاملے میں  اسکیم  کے فائدوں اور  مثبت اثرات  کے بارے میں  ایک مطالعہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ  اس اسکیم  کے سلسلے میں کبھی کبھار   ہونے والے  فراڈ اور اس کے غلط استعمال کے واقعات کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سگمیہ بھارت ابھیان کے سلسلے میں ہونے والے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے  وزیراعظم نے  سرکاری بلڈنگوں میں دیویانگ جنو کو  رسائی کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں  فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے  ایک میکنزم  تیار کرنے کے لئے  ٹیکنالوجی کے استعمال کی اپیل کی۔ انہوں نے  دیویانگ جن کے لئے  رسائی کو فروغ دینے کے واسطے  سالیوشنز کا پتہ لگانے میں  عوام کی زیادہ سرگرمی  اور  ان سے  اس سلسلے میں اور  حساس ہونے کی اپیل کی۔

جل شکتی کی اہمیت پر  زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ریاستوں سے کہا کہ  خصوصی طور پر  موجودہ مانسون کے موسم کے دوران  پانی  بچانے کے لئے  زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔

وزیراعظم ریلوے اور  سڑک کے شعبوں میں 8 اہم بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹ بہار ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور گجرات  سمیت  کئی ریاستوں میں پھیلے ہیں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Global FMCG giants bet big on India as demand, premiumisation rise

Media Coverage

Global FMCG giants bet big on India as demand, premiumisation rise
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi pays tributes to Freedom Fighter, Shri Pingali Venkayya on his 150th birth anniversary
August 02, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tributes to freedom fighter, Shri Pingali Venkayya on his 150th birth anniversary.

The Prime Minister remembered Pingali Venkayya for his invaluable role in giving the nation the Tricolour and said that his efforts continue to inspire people to serve the country with dedication and patriotic fervour.

Shri Modi said that the Tiranga fills every Indian heart with immense pride and inspires the nation to work towards nation-building.

The Prime Minister wrote on X;

“Tributes to Pingali Venkayya Ji on his 150th birth anniversary. He is remembered for his invaluable role in giving our nation the Tricolour. May his efforts always inspire people to serve our country with dedication and patriotic fervour.

The Tiranga fills every Indian heart with immense pride and inspires us to work towards nation building.”