نئی دہلی،  16   اپریل 2021، وزیر اعظم نریندر مودی  نے ملک میں  میڈیکل گریڈ آکسیجن کی حسب ضرورت سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اس کی دستیابی کامفصل  جائزہ لیاَ۔ صحت، ڈی پی آئی آئی ٹی، فولاد، سڑک ٹرانسپورٹ وغیرہ  وزارتوں نے بھی اپنے مادخل وزیر اعظم سے شیئر کئے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وزارتو ں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل کو یقینی بنانا بہت اہم ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے آکسیجن سپلائی کی موجودہ صورت حال اور 12 بہت زیادہ متاثرہ ریاستوں  (مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اتر پردیش، دہلی، چھتّیس گڑھ، کرناٹک، کیرل، تمل ناڈو، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان) میں آئندہ 15 روز میں متوقع استعمال کا  بھی مفصل جائزہ لیا۔ ان ریاستوں  میں ضلعی سطح کی صورت حال کا ایک جائزہ بھی وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ مرکز اور ریاستیں مسلسل رابطے میں ہیں اور20 اپریل ، 25 اپریل اور 30 اپریل  تک کی متوقع مانگ کے تخمینے ریاستوں کے ساتھ شیئر کئے گئے۔ اسی کے مطابق بتدریج 20 اپریل،  25 اپریل اور 30 اپریل تک کی اپنی متوقع مانگ کو پورا کرنے کے لئے ان 12 ریاستوں کو4880  ایم ٹی،  5619 ایم ٹی اور 6593 ایم ٹی آکسیجن مختص کی گئی۔

وزیر اعظم کو بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ملک کی پروڈکشن کی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نےہر ایک پلانٹ کی صلاحیت کے مطابق آکسیجن کے پروڈکشن میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا۔  اس سلسلے میں بات چیت کی گئی کہ اسٹیل پلانٹوں میں آکسیجن سپلائی کے  فاضل اسٹاک  کی میڈیکل استعمال کے لئے پیش کش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ ملک بھر میں آکسیجن لے جانے والے ٹینکروں کے بلا روکاوٹ آنے جانے کو یقینی بنائیں۔ آکسیجن  کے ٹینکروں کے بین ریاستی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے انہیں پرمٹ کےرجسٹریشن سے چھوٹ دی ہے۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ ریاستوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ  بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے  تیزی سے سپلا ئی پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے  ڈرائیوروں سے شفٹوں میں کام کراتے ہوئے 24 گھنٹے ٹینکر چلائیں۔  سلنڈر بھرنے والے پلانٹوں کو بھی ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت ضروری صفائی ستھرائی کے بعد صنعتی سلنڈروں کو میڈیکل آکسیجن کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔ اسی طرح نائٹروجن اور آرگن کے ٹینکروں کو بھی ٹینکروں کی ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے مقصد سے آکسیجن ٹینکروں میں تبدیل کرنے کی اپنے آپ اجازت مل جائے گی۔

افسروں نےمیڈیکل گریڈ آکسیجن درآمد کرنے کے کی جانے والی کوششوں سے بھی  وزیر اعظم کوواقف کرایا۔     

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers

Media Coverage

PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to address Post Budget Webinar on “Technology, Reforms and Finance for Viksit Bharat” on 27th February
February 26, 2026
It is the first in a series of Post Budget Webinars being organised on key themes emerging from the Union Budget

Prime Minister Shri Narendra Modi will address the Post Budget Webinar on “Technology, Reforms and Finance for Viksit Bharat” on 27th February at around 11:30 AM via video conferencing. The webinar will entail discussions on public capex, infrastructure, banking sector reforms, financial sector architecture, deepening capital markets, and ease of living through tax reforms.

The webinar is the first in a series of Post Budget Webinars being organised on key themes emerging from the Union Budget 2026–27. These webinars aim to draw lessons from past experiences and obtain structured feedback from participants to strengthen and ensure outcome-oriented implementation of the Budget announcements for FY 2026-27, drawing upon the practical experience and insights of diverse stakeholders. They will bring together stakeholders from industry, financial institutions, market participants, Government, industry regulators and academia to deliberate on effective implementation pathways for key Budget announcements.