صدر پوتن نے وزیر اعظم کو یوکرین سے متعلق حالیہ واقعات کے بارے میں جانکاری دی
وزیر اعظم نے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بھارت کے مستقل موقف کا اعادہ کیا
دونوں قائدین نے بھارت – روس خصوصی اور اورمراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے صدر پوتن کو سالانہ باہمی سربراہ ملاقات کے لیے اس سال کے آخر میں بھارت دورے کے لیے مدعو کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدر پوتن نے وزیر اعظم کو یوکرین سے متعلق حالیہ واقعات کے بارے میں جانکاری دی۔

تفصیلی جائزے کے لیے صدر پوتن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بھارت کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں قائدین نے باہمی ایجنڈے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ، اور بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے صدر پوتن کو 23ویں بھارت – روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے اس سال کے آخر میں بھارت دورے کے لیے مدعو کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending

Media Coverage

Centre releases Rs 1.09 lakh crore tax devolution; Uttar Pradesh gets biggest share to accelerate development spending
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Jharkhand meets Prime Minister
August 03, 2026