بی جے پی سب کا ساتھ، سب کا وکاس میں یقین رکھتی ہے۔ بی جے پی کا یقین ہے کہ ہندوستان تب ہی ترقی کر سکتا ہے جب شمال، جنوب، مشرق اور مغرب ، ان تمام خطوں کی ترقی ہو: وزیر اعظم مودی
ایماندار ٹیکس دہندہ شہری ہی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی محنت کی کمائی سے ملک کو تعاون دیتے ہیں: وزیر اعظم مودی
جی ایس ٹی کے نفاذ کے ساتھ، 150 اشیاء پر سے ٹیکس ہٹ چکا ہے اور 400 ایسی اشیاء ہیں جن پر ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا پکا یقین ہے کہ صحت مند بھارت خوشحال بھارت کی پہلی شرط ہے۔
ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو پیداواری لاگت کا کم از کم 150 فیصد مل سکے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تامل ناڈو میں بوتھ کی سطح کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے گفت و شنید کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ پر مبنی یہ گفتگو وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بوتھ کی سطح کے کاریہ کرتاؤں سے کی جانے والی متعدد گفت وشنید کے طریقوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی گفتگو یہ کہتے ہوئے شروع کی کہ تامل زبان و ثقافت دنیا کی قدیم زبان و ثقافت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس پر یقین رکھتی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب شمال، جنوب، مشرق اور مغرب سبھی خطوں میں یکساں اور مساوی ترقی ہو۔‘‘

کنیاکماری میں ایک کاریہ کرتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے درمیانہ درجے کے لوگوں نے سلے کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کی خدمات انجام دی ہیں اور زبردست قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے سبھی کے لئے بہتر زندگی کو یقینی بنانے کی خاطر درمیانہ درجے کے لوگوں کی نمایاں خدمات کی مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا، ’’ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والے شہری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی خون پسینے کی گاڑھی کمائی سے ملک کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں۔‘‘

بعد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نمکل میں بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ہندوستان کے حفظانِ صحت کے بارے میں ان کے نظریات کیا ہیں۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارا یقین محکم ہے کہ ایک خوشحال ہندوستان، ایک تندروست و صحت مند ہندوستان سے مشروط ہے۔ اگر ہم ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں تو صحت کی دیکھ بھال اور علاج کی خدمات کفایتی ہونی چاہئیں۔‘‘ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی سرکار کے ذریعہ حفظان صحت کے لئے کیے جانے والے متعدد کلیدی اقدامات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صحت مند ہندوستان کے نشانے کے حصول میں معاون ہوں گے۔

پارٹی ورکروں کے ساتھ وزیر اعظم کی گفتگو کے آخری مرحلے میں کانگریس پر نہ صرف یہ کہ قومی سلامتی کو نظرانداز کرنے بلکہ بدعنوانیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’کانگریس کے لئے یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ قومی سلامتی اور ملک کا دفاعی شعبہ کانگریس کے لئے مکے بازی کی مشق کے بیگ اور مالیہ کے وسیلے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لاتعداد گھپلے کرکے شعبہ دفاع کو بری طرح لوٹا، ان گھپلوں میں 40 اور 50  کے جیب گھپلوں سے لے کر سن 80 کا بوفورس گھپلا اور آگسٹا جیسے بڑے گھپلے شامل ہیں۔ ان کی توجہ صرف اور صرف پیسے پر ہوتی ہے، خواہ اس سے ملک کا اخلاق اور ہماری افواج کی حفاظت ہی خطرے میں کیوں نہ پڑ جائے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian Railways clears ₹755-crore project to build third line between Champa and Korba

Media Coverage

Indian Railways clears ₹755-crore project to build third line between Champa and Korba
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hails India-UK Comprehensive Economic and Trade Agreement as a historic milestone for bilateral relations
June 17, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed delight that the India-UK Comprehensive Economic and Trade Agreement will enter into force on 15 July 2026.

The Prime Minister said that the agreement will significantly boost bilateral trade and investment.

Shri Modi stated that the agreement will unlock numerous opportunities for Indian farmers, workers, MSMEs, startups and innovators and contribute meaningfully to the realisation of Viksit Bharat 2047.

The Prime Minister noted that both he and UK Prime Minister Keir Starmer, who are in Evian for the G7 Summit, are very happy with the significant momentum being added to India-UK economic ties.

The Prime Minister wrote on X;

“A historic milestone for India-UK relations.

Delighted to note that the India-UK Comprehensive Economic and Trade Agreement will enter into force on 15th July 2026.

This agreement will significantly boost our bilateral trade and investment.

It will also unlock numerous opportunities for Indian farmers, workers, MSMEs, startups and innovators and contribute meaningfully to the realisation of Viksit Bharat 2047.

Both PM Starmer and I, who are in Evian for the G7 Summit, are naturally very happy with the significant momentum being added to our economic ties.

@Keir_Starmer”