بھارت جرمن رہنماؤں کی ویڈیو ٹیلی کانفرنس

Published By : Admin | January 6, 2021 | 19:07 IST

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنی جرمن ہم منصب وفاقی چانسلر ڈاکٹر انگیلا مرکیل کے ساتھ آج ویڈیو ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

ویزراعظم نے یوروپی اور عالمی سطح پر مستحکم اور مضبوط قیادت فراہم کرنے میں چانسلر مرکیل کے ایک قداور رول کو سراہا اور بھارت – جرمنی دفاعی شراکت داری کی ترقی میں رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کارروائی ، دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی معاملات خاص طور پر بھارت یونین تعلقات سمیت باہمی اہمیت کے کلیدی معاملات پر بات چیت کی۔ 

وزیراعظم نے ویکسین کی تیاری کے بارے میں بھارت میں تازہ واقعات پر چانسلر مرکیل کو واقف کرایا اور انہیں دنیا کے فائدے کے لیے بھارت کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے اس کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جرمنی اور دیگر یوروپی ملکوں میں انفیکشن کی تازہ لہر پر جلد قابو پانے کی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی شمسی اتحاد آئی ایس اے میں شامل ہونے کے جرمنی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قدرتی آفات کے مزاحم ،بنیادی ڈھانچے کے اتحاد سی ڈی آر آئی کے پلیٹ فارم کے تحت جرمنی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش کا اظہار کیا۔

اس سال بھارت اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تعلقات قائم ہونے کے 70 سال پورے ہونے اور دفاعی اشتراک کے 20 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے 2021 میں جلد ہی چھٹے بین حکومتی صلاح مشورے کے انعقاد اور اس کے لیے ایک ایجنڈا طے کرنے سے اتفاق کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
21% YoY rise in engineering exports in June shows sector's resilience amid global challenges: EEPC India Chairman

Media Coverage

21% YoY rise in engineering exports in June shows sector's resilience amid global challenges: EEPC India Chairman
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،14 جولائی 2026
July 14, 2026

From Local Fields to Global Recognition: PM Modi’s ‘Vocal for Local’ is Now Delivering Real Global Respect