نئی دہلی، 04 فروری 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے صدر عزت مآب ماٹامیلا سیرل رامافوسا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجے میں جاری چنوتیوں اور اسی کے پس منظر میں دونوں ممالک میں چلائی جا رہی ٹیکہ کاری مہمات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔

وزیر اعظم نے جنوبی افریقی صدر سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ادویہ اور ٹیکوں کے لئے بھارت کی خاطرخواہ پیداواری صلاحیت  افریقی ممالک سمیت تمام ممالک کی ضرورتوں کو پورا کرتی رہے گی۔

ٹیکوں اور ادویہ کی رسائی اور انہیں قابل استطاعت بنانے کے لئے، دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے افسران وبائی مرض کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لئے مضمرات کی تلاش اور تجربات کے باہمی تبادلے کےلئے آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles

Media Coverage

Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 مارچ 2026
March 04, 2026

Citizens Celebrate Colours of Confidence: PM Modi's Vision Powers Holi Joy, Jobs, Security, and Global Trust