شیواجی مہاراج کی زندگی اور تاریخ سے عوام کو واقف کرانے میں انھوں نے نمایاں تعاون دیاہے ،اس کے لیے ہم ہمیشہ انکے قرض دار رہیں گے :وزیراعظم
چھترپتی شیواجی مہاراج کے بغیر بھارت کی صورت ، اسکے وقار کا تصور بھی مشکل ہے :وزیراعظم
شیواجی مہاراج کا ’ہندوی سوراج ‘پسماندہ اور محروم طبقوں کے تئیں انصاف اور ظلم وجبر کے خلاف نعرہ جنگ کی ایسی مثال ہے جس کی کوئی نظیرنہیں:وزیراعظم
میں ملک کے نوجوان مورخین سے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر آزادی کی تاریخ لکھتے وقت باباصاحب پرندرے جیسا توازن برقرار رکھنے کی اپیل کرونگا:وزیراعظم

نئی دہلی، 13اگست،2021 : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بابا صاحب پرندرے جی کو زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ باباصاحب پرندرے  کی زندگی کے 100 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا صاحب پرندرے کی  100 سالہ زندگی   سرگرم  اور دماغی طورپر مستعد رہنے کے  عظیم تصور کی مثال ہے   جیسا کہ  ہمارے  سنتوں نے پیش کیاہے   ۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اتفاق ہی ہے کہ جب بابا صاحب اپنی زندگی کے سوویں سال میں داخل ہو رہے ہیں ، اسی وقت ہمارا ملک بھی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے ہماری تاریخ کی لافانی روحوں کی  تاریخ لکھنے میں بابا صاحب پرندرے کے ذریعہ کئے گئے تعاون  پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا،’’ شیواجی مہاراج کی زندگی اور ان کی  تاریخ کو عوام  تک پہنچانے میں انھوں نے  جو  نمایاں خدمات انجام دی ہیں اس کے لیے ہم سبھی ان کے مقروض رہیں گے۔ بابا صاحب پرندرے کو سال 2019 میں 'پدم وبھوشن' سے سرفراز کیا گیا تھا تو وہیں  2015 میں اس وقت کی مہاراشٹر حکومت نے انہیں 'مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ' بھی دیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے بھی  کالی داس ایوارڈ دے کر ان کی عزت افزائی کی تھی۔

وزیراعظم نے شیواجی مہاراج  کی پروقار شخصیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ  شیواجی مہاراج ، بھارت کی تاریخ کی عظیم شخصیت تو ہیں ہی ، ساتھ ہی انھوں نے  بھارت کے موجودہ جغرافیہ کو بھی متاثرہ کیا ہے۔ ہمارے ماضی ، حال کا اور ہمارے مستقبل کا بہت بڑا سوال یہ ہے کہ اگر شیواجی مہاراج نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بغیر بھارت کی شکل وصورت ، اس کی عظمت  کا تصور کرنا مشکل ہے۔اپنے دورمیں جورول شیواجی نے  نبھایا، ان کے بعد وہی رول انکی  روایت ،ان سے ملنے والی تحریک اور داستانوں نے نبھائی ہے ۔ان کا  'ہندوی سوراج'  پسماندہ اورمحروم طبقات کے تئیں انصاف  کا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ایک منفرد مثال ہے۔  جناب مودی نے کہا کہ ویر شیواجی کا انتظام وانصرام ، ملک کی بحری فوج کا  استعمال ،  انکا آبی بندوبست ،آج بھی قابل تقلید ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بابا صاحب پرندرے  کے کام میں شیواجی مہاراج کے لئے ان کی بے انہتاعقیدت  واضح طور پر جھلکتی ہے۔ ان  کے کام سے  شیواجی مہاراج ہمارے دل ودماغ میں زندہ ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم نے بابا صاحب کے پروگراموں میں اپنی موجودگی کو یاد کیا اور تاریخ  کو نوجوانوں تک اس کے مکمل افتخار اور روحانی فیضان  کے  ساتھ پہنچانے  کے انکے  جوش  وخروش کو کی تعریف کی ۔انھوں نے  ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا کہ تاریخ کو اسکی سچی شکل  میں پیش کیاجائے ۔وزیراعظم نے کہا،’’ اسی توازن کی  ملک کی تاریخ کو کافی ضرورت ہے ۔انکی عقیدت  اور انکے اندر کے ادیب نے کبھی بھی انکی تاریخ نگاری کو متاثر نہیں کیا۔میں ملک کے  نوجوان مورخین سے  آزادی کے امرت مہوتسو کے  موقع پر آزادی کی تاریخ لکھتے  وقت باباصاحب پرندرے جیسے  توازن برقرار رکھنے  کی اپیل کروں گا۔‘‘

وزیراعظم نے  گوا مکتی سنگرام سے لیکر دادرا-ناگر حویلی کی جدوجہد آزادی تک باباصاحب پرندرے  کے تعاون کوبھی یاد کیا۔

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s seafood exports cross ₹72,325.82 crore in FY26 on shrimp led growth, market diversification

Media Coverage

India’s seafood exports cross ₹72,325.82 crore in FY26 on shrimp led growth, market diversification
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister marks opening of Shri Kedarnath Dham and commencement of Chardham Yatra
April 22, 2026
Prime Minister conveys his sentiments through a letter addressed to all devotees

The Prime Minister today expressed deep reverence on the sacred occasion of the opening of the doors of Shri Kedarnath Dham in Devbhoomi Uttarakhand, marking the commencement of this year’s Chardham Yatra. On the occasion, the Prime Minister shared his heartfelt sentiments through a letter addressed to all devotees visiting Uttarakhand for the Yatra, and extend his best wishes and prayers for their well-being.

Highlighting the spiritual significance of the occasion, Shri Modi noted that the journey to Kedarnath Dham and the Chardham is a divine celebration of India’s enduring faith, unity, and rich cultural traditions. He emphasized that such pilgrimages offer a glimpse into the country’s eternal heritage and spiritual consciousness.

The Prime Minister posted on X:

"देवभूमि उत्तराखंड की पवित्र धरती पर आज श्री केदारनाथ धाम के कपाट पूरे विधि-विधान के साथ हम सभी श्रद्धालुओं के लिए खोल दिए गए हैं।

केदारनाथ धाम और चारधाम की यह यात्रा हमारी आस्था, एकता और समृद्ध परंपराओं का दिव्य उत्सव है। इन यात्राओं से हमें भारत की सनातन संस्कृति के दर्शन भी होते हैं।

इस वर्ष चारधाम यात्रा के आरंभ उत्सव पर, उत्तराखंड आने वाले सभी श्रद्धालुओं के लिए मैंने एक पत्र के माध्यम से अपनी भावनाएं व्यक्त की हैं।

मेरी कामना है कि बाबा केदार सभी पर अपनी कृपा बनाए रखें और आपकी यात्राओं को शुभ करें।

हर-हर महादेव!"