نئی دلّی، 14 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیارہویں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر 13 نو مبر، 2019 کو برازیل میں عوامی جمہوریہ چین  کے صدر عزت مآب جناب ژی جن پنگ  سے ملاقات کی۔

            صدر ژی جن پنگ نے چینبئی میں منعقدہ دوسری غیر رسمی چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام کی جانب سے کئے گئے زبر دست استقبال کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم چین میں 2020 میں منعقد ہونے والی تیسری غیر رسمی چوٹی کانفرنس کے لئے مدعو کیا۔ چوٹی کانفرنس کے لئے تاریخ اور مقام سفارتی ذرائع کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔

            دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سر مایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیالات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر  ژی نے   شنگھائی  میں چین امپورٹ ایکسپورٹ ایکسپو میں بھارت کی سر گرم شرکت کے لئے  وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت اور اقتصادیات کے لئے نئے اعلیٰ سطحی میکنزم کے لئے جلد ملاقات کے لئے زور دیا۔

 

            دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سال گرہ کی اگلے سال منعقد  ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس امر پر رضا مندی کا اظہار کیا کہ اس سے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔

  دونوں رہنماؤں نے  ڈبلیو ٹی او، برکس اور آر سی ای پی سمیت باہمی معاملات پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles loss of lives in a mishap in Suryapet, Telangana
August 26, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi expressed grief over the loss of lives due to a mishap at Suryapet, Telangana. Shri Modi also prayed for the speedy recovery of the injured.

The Prime Minister posted on X:

Distressed to learn about the mishap in Suryapet, Telangana. My thoughts are with those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured: PM @narendramodi