وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں ویڈیو کانفرنس کے توسط سے بیلاگاوی، بیدر، دوانگیر، دھارواڑ اور ہیویری کے بوتھ کارکنان سے گفت وشنید کی۔ اس گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کرناٹک اور ملک کے دیگر علاقوں کی عوامی زندگی سے جڑے متعدد مسائل پر اظہار خیال کیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ عام لوگوں کی گفتگو کا آغاز بیلاگاوی سے ہوا جہاں پارٹی کے ایک ورکر نے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ کرناٹک میں کانگریس کے زیر اقتدار سرکار کے تحت کسانوں اور دیگر طبقات کی مصیبتوں کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔ وزیر اعظم نے جواب دیا، ’’انہوں نے قرض معافی کے نام پر جو کچھ بھی کیا ہے، وہ تاریخ میں کسانوں کے خلاف سفاک ترین لطیفے کی حیثیت سے یاد کیا جائے گا۔ چھ مہینے سے برسراقتدار رہنے کے باوجود خبریں بتاتی ہیں کہ محض مٹھی بھر کسانوں کو ہی قرض معافی اسکیم کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔‘‘

یہ لوگ پورے ملک میں گھوم گھوم کر اس کا سہرا اپنے سر باندھے جانے کا دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے کسانوں کے لئے اس قدر کام کیا ہے۔ کیا وہ کرناٹک میں خودکشی کرنے والوں کے واقعات کا سہرا بھی اپنے سر باندھیں گے۔ برسراقتدار لوگ سمجھتے ہیں کہ، کیونکہ وہ کسی نہ کسی طرح سرکار بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن کرناٹک کے لوگ اور ہندوستان کے عوام ان کو اور ان کی کرتوتوں کو بہت نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔

کرناٹک کے حالات سے بی جے پی کے زیر اقتدار باقی ماندہ ملک کے حالات سے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرکار نے ایم ایس ایم ای، سیاحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں ایسے متعدد اقدامات کیے ہیں جن سے ان شعبوں کی صورت ہی بدل کر رہ گئی ہے۔

ہیویری میں اپنی وسیع تر گفتگو تمام کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اپنی نوجوانوں کی قیادت والی حکمرانی کی پالیسیوں کے بارے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار کی حکمرانی کے چار E بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں، جن میں ایجوکیشن یعنی تعلیم، دوسرا E ا مپلائمنٹ یعنی ملازمت، تیسرا E انتروپرونور شپ کاروبار اور چوتھا E ایکسلینس یعنی مہارت خوش کاری کا حکم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہمہ جہت نظریہ ملک کے نوجوانوں کو درپیش کلیدی مسائل کا سدباب کرکے زندگی میں انہیں بااختیار اور کامیاب بناتا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Sonowal unveils first Made in India EXIM shipping container, Maersk orders 1,000 of them

Media Coverage

Sonowal unveils first Made in India EXIM shipping container, Maersk orders 1,000 of them
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Keiko Fujimori on her victory in the Presidential election
July 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi congratulated Ms. Keiko Fujimori on her victory in the Peruvian Presidential election. Highlighting the longstanding and friendly relations between India and Peru, the Prime Minister reaffirmed India's commitment to further strengthening the bilateral partnership across diverse sectors.

Shri Modi posted on X:

Heartiest congratulations, Keiko Fujimori, on your victory in the Peruvian Presidential elections.

India deeply values its close friendship with Peru and remains committed to further strengthening our bilateral partnership across diverse sectors. I wish you a successful tenure and look forward to working closely with you to further deepen our ties for the benefit of the people of our nations.

@KeikoFujimori