بی جے پی ہی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جو عملی طور پر پوری طرح جمہوری ہے: وزیر اعظم مودی
بی جے پی ملک کی مختلف ریاستوں میں سیاسی تشدد کا سامنا کرنے کے باوجود ہمیشہ عام لوگوں کی حامی و معاون رہی ہے: وزیر اعظم مودی
10 فیصد ریزرویشن سے عام زمرے کے معاشی طورسے کمزور طبقات بااختیار ہو سکیں گے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بارامتی، گڈچرولی، ہنگولی، ناندیڑ اور نندبار کے بی جے پی کے بوتھ کی سطح کے کارکنان سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔

بارامتی کے کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کی مضبوط جمہوری بنیاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ، ’’میں پورے اعتماد سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی ملک کی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو عملی طور سے پوری طرح جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتی ہے۔ ہم ملک میں جمہوریت کا تحفظ کرنے والوں میں سرفہرست رہے ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے کروڑوں کاریہ کرتا جمہوریت دشمن ایمرجنسی کے سخت مخالف ہے ہیں جو ہم پر جبراً مسلط کر دی گئی تھی۔‘‘

اپنی زیر قیادت سرکار کو ملک کے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے طریقے اختیار کرنے والی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں عوام دوست نظام اور طریقے وضع کرنے کا کام ان کی سرکار کے اہم ستونوں میں سے ایک رہا ہے اور یہی زندگی جینے کی آسانی سے مراد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نظام اور طریقہ کار کو ’پہلے عوام‘ کے نظریے پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ تکنالوجی کے اعتبار سے جدید اور مؤثر ہونا چاہئے تاکہ 21ویں صدی کے شہریوں کے مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

شہریوں کی فلاح کے لئے اپنی سرکار کے مختلف طریقہ کار اور مدت طویل سے زیر التوا ڈھانچہ جاتی پروجیکٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آپ سب نے گذشتہ چار برسوں کے دوران اس مکمل تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ کس طرح ایک سرکار کام کرتی ہے۔ ہم نہ صرف عام منصوبے شروع کرتے ہیں بلکہ مدت مقررہ کے اندر ان کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اور اب تو صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ہم نے وہی پروجیکٹس مکمل نہیں کیے ہیں جو ہم نے شروع کیے تھے بلکہ ہم وہ منصوبے بھی مکمل کر رہے ہیں جو ہم نے شروع بھی نہیں کیے تھے۔ انہیں مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران 12 لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت والے زیر التوا منصوبے از سر نو شروع کیے گئے ہیں۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
2.396 million households covered under solar rooftop scheme PMSGMBY

Media Coverage

2.396 million households covered under solar rooftop scheme PMSGMBY
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Highlights Sanskrit Wisdom in Doordarshan’s Suprabhatam
December 09, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi today underscored the enduring relevance of Sanskrit in India’s cultural and spiritual life, noting its daily presence in Doordarshan’s Suprabhatam program.

The Prime Minister observed that each morning, the program features a Sanskrit subhāṣita (wise saying), seamlessly weaving together values and culture.

In a post on X, Shri Modi said:

“दूरदर्शनस्य सुप्रभातम् कार्यक्रमे प्रतिदिनं संस्कृतस्य एकं सुभाषितम् अपि भवति। एतस्मिन् संस्कारतः संस्कृतिपर्यन्तम् अन्यान्य-विषयाणां समावेशः क्रियते। एतद् अस्ति अद्यतनं सुभाषितम्....”