Quoteبی جے پی نے ہمیشہ اٹل جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کی ہے۔ ایک مضبوط این ڈی اے ہم پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے: وزیر اعظم مودی
Quoteتامل ناڈو کے لئے آج تک کسی سرکار نے اتنا کام نہیں کیا جتنا ہم کر رہے ہیں۔ ہم سماج کے مختلف شعبوں کے غریب لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں:وزیر اعظم
Quote2014 سے قبل، بدعنوانی نے ادارہ کی شکل اختیار کر لی تھی۔ آج ایمانداری ادارہ بن گئی ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تامل ناڈو کے اراکولم، کوڈالور، دھرم پوری ایروڈ اور کرشنا گری کے پانچ پارلیمانی حلقوں کے بوتھ کی سطح کے پارٹی کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم کی گفتگو کا آغاز پونگل کے تیوہار کے موقع پر تامل ناڈو کے عوام کی صحت، خوشیوں اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

تامل ناڈو میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کے تصورات سے حوصلہ افزائی حاصل کرتی رہی ہے۔اس لئے انہوں نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو عزیز رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط قومی اتحاد ہم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

پارٹی کی حیثیت میں اضافے کے لئے سوشل میڈیا کی حمایت اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سنگین مسائل پر پارٹی کے موقف کی حمایت کے لئے سوشل میڈیا کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ہم آج سوشل میڈیا کے زمانے میں جی رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح احباب جھوٹی باتوں کی مسلسل تردید کر رہے ہیں اور ہمارا زاویۂ نظر صراحت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ میں ان کے اس عظیم کام کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

تامل ناڈو کے لئے، ڈھانچہ جاتی سہولیات سے سرمایہ کاری تک اور سماجی شعبے سے لے کر ہنر مندی کے فروغ تک تمام شعبوں میں کیے جانے والے فلاحی اقدامات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کس طرح ان پروجیکٹس سے تامل ناڈوکے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’آج تک کسی سرکار نے تامل ناڈو کے لئے اتنا کام نہیں کیا جتنا کام ہم نے کیا ہے۔ ہم سماج کے مختف شعبے کے غریب کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔‘‘

بدعنوانی کے سودوں اور بداتنظامی سے ہماری مسلح افواج کی دفاعی اہلیتوں سے سنگین سمجھوتہ کرنے کے لئے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، ’’بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ کانگریس کے کلچر نے ہمارے دفاع کے شعبے کو کس قدر سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک دفاع کے شعبے کو دلالوں اور بچولیوں کا اڈا بنائے رکھا۔ ہماری دفاعی خریداریوں پر تنقید کرنے والے اکثر وہی لوگ ہیں جو کانگریس کے دور بچولیے وہ بین الاقوامی طاقتیں ہیں جو کسی قیمت پر یہ نہیں چاہتیں کہ ہندوستانی فوج مضبوط ہو سکے۔‘‘

بوتھ کی سطح کے بی جے پی ورکروں سے اپنی گفتگو کے آخر میں وزیر اعظم جناب مودی نے پارٹی کو عوام کے لئے کام کرنے والی ناقابل شکست حیثیت کو یقینی بنانے کے لئے بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج بی جے پی جن بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، وہ ہمارے کاریہ کرتاؤں کی کوششوں اور قربانیوں کی دین ہے۔ ہمارا کل کاریہ کرتاؤں کی وجہ سے تھا، ہمارا آج بھی ہمارے کاریہ کرتاؤں کی مرحون منت ہے اور ہمارا آنے والا کل بھی کاریہ کرتاؤں کی مرحون منت ہوگا۔

  • Reena chaurasia August 26, 2024

    बीजेपी
  • Laxman singh Rana July 11, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🌷🌹
  • Laxman singh Rana July 11, 2022

    नमो नमो 🇮🇳🌷
  • Laxman singh Rana July 11, 2022

    नमो नमो 🇮🇳
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Net household financial savings rebound, India to lead growth in FY26: RBI

Media Coverage

Net household financial savings rebound, India to lead growth in FY26: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets the family members of Shubham Dwivedi
May 30, 2025

Prime Minister, Shri Narendra Modi, today, met with the family members of Shubham Dwivedi, at Kanpur, who lost his life in the terrorist attack in Pahalgam. "They expressed gratitude to our valiant army for Operation Sindoor against terrorism", Shri Modi stated.

The Prime Minister posted on X :

"पहलगाम के कायराना आतंकी हमले में जान गंवाने वाले हमारे कानपुर के बेटे शुभम द्विवेदी के परिजनों से आज मुलाकात हुई। उन्होंने आतंक के खिलाफ ऑपरेशन सिंदूर के लिए हमारी पराक्रमी सेना का आभार जताया। उनका ये जज्बा देशवासियों को प्रेरित करने वाला है।"