نئی دلّی، 10 ستمبر / سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے وزیر اعظم ڈاکٹر رالف ایورارڈ گونسالوز نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے آج ملاقات کی۔سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے وزیر اعظم گونسالوز نئی دلّی میں منعقد ہ اعلیٰ سطحی یونائٹڈ نیشنز کنونشن آن کمبیٹنگ ڈی سرٹیفکیشن (یو این سی سی ڈی) سمپوزیم میں شرکت کے لئے بھارت کے اولیں دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

            وزیر اعظم گونسالوز نے محسوس کیا کہ سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کے علاوہ کیریبیائی   اور لاطینی ا مریکی خطوں میں بھارت کے لئے خیر سگالی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے خطے میں بھارت کے ترقیاتی تعاون اور قدرتی آفات کے دوران امداد کے لئے بھارت کی ستائش کی۔

            وزیر اعظم جناب مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی بین الاقوامی تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈا کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر دنیا کے اب تک کے سب سے چھوٹے ملک کے طور پر مبارک باد پیش کی۔

            دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان ہنر مندی کے فروغ، تربیت، تعلیم، مالیات، ثقافت اور قدرتی آفات کے انتظامات میں تعاون کے فروغ پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors

Media Coverage

India’s startup game-changer? ₹10,000 crore FoF 2.0 set to attract investors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 26 اپریل 2026
April 26, 2026

One Radio Address, Many Milestones: PM Modi Links Clean Energy, Culture & Citizen Power in Mann Ki Baat

Citizens Celeberate Clean Skies, Maritime Might & Defence Milestones: How PM Modi is Scripting India’s Infrastructure Success Story