مہاراشٹر کے دھولے شہر میں وزیر اعظم مودی نے ریلوے رابطہ کاری، آبی سپلائی اور آبپاشی سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
ہماری یہ پالیسی رہی ہے کہ ہم کسی کو پریشان نہیں کرتے۔ لیکن اگر کوئی نیو انڈیا کو پریشان کرتا ہے تو نیو انڈیا سزا دیے بغیر نہیں چھوڑے گا: وزیر اعظم
دھولے میں صنعتی شہر بننے کی خوبیاں موجود ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 18فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر میں دُھولے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریاست میں متعدد پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔مہاراشٹر کے گورنر جناب سی ودیہ ساگر راؤ، مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ، ڈاکٹر سبھاش بھامرے، دفاع کے مرکزی وزیر مملکت اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پُلوامہ میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادروں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ اور ماتم کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنا ہندوستان کی پالیسی رہی ہے۔تاہم اگر کوئی ہندوستان کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔میں نہ صرف ہندوستان کے بہادر سپوتوں کو سلام کرتا ہوں، بلکہ ایسے بہادرسپوتوں کو جنم دینے والی ماؤں کو بھی سلام کرتا ہوں۔ پُلوامہ حملے کے سازش کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دنیا یہ محسوس کرے گی کہ موجودہ ہندوستان ایک نیا ہندوستان ہے، جس کا تصور نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنسو کا انتقام لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے پی ایم کے ایس وائی کے تحت لوور پنازرا میڈیم پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ہے۔اس سے دُھولے اور اس کے ملحقہ علاقوں کے 21 گاؤں کے 7585 ہیکٹیئر علاقے کو سینچائی کی سہولت ملے گی، جو پانی کی قلت والے اس علاقے کے لئے لائف لائن کا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سینچائی پروجیکٹ کا آغاز دُھولے سمیت مہاراشٹر اور ملک کے دیگر حصوں میں سینچائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں 99سینچائی پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ان میں سے 26پروجیکٹوں کا تعلق تو صرف مہاراشٹر سے ہے۔ پنازرا پروجیکٹ ان میں سے ایک ہے۔اس کا آغاز 25سال قبل محض 21کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا تھا ، لیکن اب اس کی تکمیل 500کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی۔ یہ مہاراشٹر کے خشک سالی متاثرہ علاقوں تک پانی پہنچانے کی ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم نے جلگاؤں –اُڈھانہ دوسری لائن اور برق کاری ریل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔2400کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی تکمیل کے کام میں گزشتہ چار برسوں کے دوران تیزی لائی گئی ہے، تاکہ سامانوں اور لوگوں کی نقل و حمل کو سہل بنایا جاسکے۔شمالی اور جنوبی ہندوستان کو جوڑنے والی اس ریل لائن سے ملحقہ علاقوں میں ترقی کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھُساول –باندرہ خاندیش ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس ٹرین سے ممبئی اور بھُساول کے درمیان براہ راست رابطے کی سہولت دستیاب ہوگی۔وزیر اعظم نے نن دربار –اُڈھانہ ایم ای ایم یو ٹرین اور اُڈھانہ-پلاڈی ایم ای ایم یو ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

وزیر اعظم نے بٹن دبا کر 51کلومیٹر طویل دُھولے-نردانہ ریلوے لائن اور 107کلو میٹر طویل جلگاؤں-منماڈ تیسری ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں سے وقت اور ریل ٹریفک کے بہتر بندوبست میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں کنکٹی ویٹی اور ترقی کی صورتحال بہتر بنے گی اورجلد ہی ترقی کے معاملے میں دُھولے سورت کو ٹکر دینے لگے گا۔

وزیر اعظم نے سُلواڑے جمپھال کنولی لفٹ ایریگیشن اسکیم کی بھی نقاب کشائی کی۔ یہ دریائے تاپی سے پانی لائے گی اور متصلہ باندھوں، تالابوں اور نہروں کو پانی سپلائی کرے گی، جس سے 100 گاوؤں کے ایک لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے دُھولے شہر کے لئے اَمرُت (اے ایم آر یو ٹی) کے تحت واٹر سپلائی اسکیم اور انڈر گراؤنڈ سیور پروجیکٹ کا سنگ رکھا، جن پر تقریباً 500کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔یہ واٹر سپلائی اسکیم پینے کے لائق محفوظ پانی دستیاب کرائے گا، جس سے پانی کی قلت کے شکار دُھولے خطے کے پانی سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے ہر شہری کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم سے اتنے مختصر عرصے میں تقریباً 12لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے، جن میں 70ہزار مہاراشٹر کے مریض اور 1800دُھولے کے مریض شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم غریب اور محرومی کے شکار لوگوں کے لئے امید کی ایک کرن ثابت ہوئی ہے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Google creates ‘DPI in a Box’; What is this ‘Digital India’ toolkit for the world and more

Media Coverage

Google creates ‘DPI in a Box’; What is this ‘Digital India’ toolkit for the world and more
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi condoles the loss of lives in road accident in Mirzapur, Uttar Pradesh; announces ex-gratia from PMNRF
October 04, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi today condoled the loss of lives in the road accident in Mirzapur, Uttar Pradesh. He assured that under the state government’s supervision, the local administration is engaged in helping the victims in every possible way.

In a post on X, he wrote:

"उत्तर प्रदेश के मिर्जापुर में हुआ सड़क हादसा अत्यंत पीड़ादायक है। इसमें जान गंवाने वालों के शोकाकुल परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। ईश्वर उन्हें इस पीड़ा को सहने की शक्ति प्रदान करे। इसके साथ ही मैं सभी घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की देखरेख में स्थानीय प्रशासन पीड़ितों की हरसंभव मदद में जुटा है।"

Shri Modi also announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap in Mirzapur, UP. He added that the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister's Office (PMO) posted on X:

“The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the road accident in Mirzapur, UP. The injured would be given Rs. 50,000.”