For the last four years, efforts are being made to develop Kashi in accordance with the requirements of the 21st century: PM
New Banaras - a blend of spirituality and modernity - is being developed, for a New India: PM Modi
Kashi is emerging as an important international tourist destination, says PM Modi
Work is in full swing for an Integrated Command and Control Centre, that would make Varanasi a Smart City: PM
Smart City Initiative is not just a mission to improve infrastructure in cities, but also a mission to give India a new identity: PM Modi

نئیدہلی۔14جولائی ، 2018؛ وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنارس میں 900 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد اہم پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں وارانسی سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ اور وارانسی – بلیَا میمو ٹرین شامل ہے۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اُن میں پنچ کوشی پریکرما مارگ اور اسمارٹ سٹی مشن اور نمامی گنگے سمیت کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے وارانسی میں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقعے پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ایتھلیٹ ہیما داس کو انڈر ٹوئینٹی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 400 میٹر کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے 21ویں صدی کی ضروریات کے پیش نظر اور قدیم شناخت کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے کاشی شہر کی ترقی کے لیے کوشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا بنارس روحانیت اور جدیدیت کے ساتھ نئے ہندوستان کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے بنارس کی جھلک پوری دنیا پر عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار برسوں میں بنارس میں خاطر خواہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کروڑ کے بقدر جن پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا ہے یا جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اسی جاری پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے تبدیلی کے ویژن کا ذکر کیا اور کہا کہ اعظم گڑھ میں پروانچل ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کا رکھنا اسی عمل کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنارس اس خطے میں طبی سائنس کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی عالمی درجے کا صحت مرکز قائم کرنے کے لیے ایمس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

 

وزیراعظم نریندر مودی نے بنارس اور اس خطے میں بہتر کنکٹیویٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشی ایک اہم بین الاقوامی سیاحتی مرکز کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کا ذکر کیا۔ انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کا بنارس کے لوگوں کے لیے تحفہ دینے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے سیاحت اور سووچھ بھارت ابھیان کے تحت کیے گئے اقدامات کے لیے ریاست کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے چار برس پہلے بنارس میں سڑکوں کی صورتحال اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی خستہ حالی کا ذکر کیا۔ انہوں نے نوئیڈا میں حال ہی میں سیمسنگ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے باعث لاکھوں روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔

شہر میں گیس کی تقسیم کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنارس میں آٹھ ہزار مکانات کو پائپ کے ذریعے گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ایندھن کے طور پر سی این جی کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے اس لمحے کو یاد کیا کہ بنارس نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور فرانس کے صدر کا کس طرح خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنارس کی میزبانی کے لیے ایک اور موقع آنے والا ہے اور یہ موقع پرواسی بھارتی دوس جو کہ جنوری 2019 میں منعقد کیا جائے گا کی شکل میں آرہا ہے۔

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s digital PRAGATI

Media Coverage

India’s digital PRAGATI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Armed Forces Flag Day is about saluting the valour, determination and sacrifices of our courageous soldiers: Prime Minister
December 07, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today on the occasion of Armed Forces Flag Day remarked that it is about saluting the valour, determination and sacrifices of our courageous soldiers. He urged everyone to contribute to the Armed Forces Flag Day fund.

In a post on X, he wrote:

“Armed Forces Flag Day is about saluting the valour, determination and sacrifices of our courageous soldiers. Their bravery inspires us, their sacrifices humble us and their dedication keeps us safe. Let’s also contribute to the Armed Forces Flag Day fund.”