Share
 
Comments
اے آئی، مشین لرننگ، آئی او ٹی، بلاک چین اور بگ ڈاٹا سمیت ابھرتے ہوئے شعبے بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں اور اس کے شہریوں کی زندگی کے معیار حیات کو بہتر بنا سکتے ہیں : وزیر اعظم
انڈسٹری 4.0 میں وہ قوت پنہاں ہے جو بھارت میں ناقابل تنسیخ مثبت تبدیلیاں لا سکتی ہے : وزیر اعظم مودی
چوتھا صنعتی انقلاب بھارت میں کیے جا رہے کام کے لئے درکار رفتار اور پیمانہ بحال کرنے میں مددگار ہوگا : وزیر اعظم مودی
’مقامی حل نکالنے ‘ سے لے کر ’عالمی استعمال تک‘ ہم اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم مودی
چوتھے صنعتی انقلاب میں بھارت کا تعاون ساری دنیا کو ششدر کر دے گا: وزیر اعظم نریندر مودی
# ڈجیٹل انڈیا ڈاٹا کو گاؤں تک لایا ہے؛ بھارت میں دنیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ موبائل ڈاٹا کھپت ہوتی ہے اور یہ وہ ملک ہے جہاں ڈاٹا سب سے کم قیمت پر دستیاب ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی،11؍ اکتوبر؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چوتھے صنعتی انقلاب سے متعلق مرکز کےآغاز کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ انڈسٹری 4.0’’ کے اجزاء میں انسانی زندگی کے ماضی اور مستقبل کوبدل دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے آغاز نے مستقبل میں زبردست امکانات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ سان فرانسسکو ، ٹوکیو اور بیجنگ کے بعد یہ دنیا کا چوتھا مرکز ہے۔

انہوں نےکہا کہ آرٹیفیشئل انٹیلی جنس ، مشین لرننگ، انٹر نیٹ آف تھنگس، بلاک چین اور بِگ ڈیٹا سمیت ابھرتے ہوئے شعبے بھارت کو ترقی کی نئی اونچائیوں تک پہنچا سکتے ہیں اور ان سے بھارت کے شہریوں کی معیار زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے لئے یہ صرف صنعتی تبدیلی نہیں ہے، بلکہ ایک سماجی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت 4.0 میں یہ طاقت ہے کہ وہ بھارت میں ناقابل واپسی مثبت تبدیلی لائے۔انہوں نےکہا کہ اس سے بھارت میں کئے جارہے کام کی مطلوب رفتار لانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے ذکر کیا کہ کس طرح سے ڈیجیٹل انڈیا کی تحریک نے بھارت کے گاؤوں میں ڈیٹا پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح سے مواصلات کی کثافت، انٹر نیٹ کوریج اور موبائل انٹرنیٹ سبسکرپشن میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہو اہے۔وزیراعظم نے بھارت میں مشترکہ خدمات مراکز کی تعداد میں تیزرفتار ترقی کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں دنیا بھر کے مقابلے میں موبائل ڈیٹا کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے اور بھار ت ایک ایسا ملک ہے، جہاں پر انتہائی کم قیمت پر ڈیٹا دستیاب ہیں۔ اس تناظرمیں وزیراعظم نے بھارت کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور آدھار، یو پی آئی ، ای-این اے ایم اور جی ای ایم سمیت اس کے انٹرفیسیز کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نےکہاکہ چندماہ پہلے آرٹی فیشئل انٹیلی جنس میں تحقیق سے متعلق ایک وسیع بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی قومی اسٹریٹجی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا مرکز اس عمل کو تقویت پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت 4.0 اور آرٹیفیشئل انٹیلی جنس کی توسیع کے نتیجے میں بہتر حفظان صحت فراہم ہوگی اور صحت پر اخراجات میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس سے کسانوں کو بھی مدد ملے گی اور زرعی شعبے میں اس سے بہت زیادہ مدد لی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے ٹرانسپورٹیشن اور اسمارٹ موبیلیٹی جیسے دیگر شعبوں کا بھی تذکرہ کیا، جہاں یہ کلیدی رول ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ بھارت میں ان شعبوں میں کام میں تیزی آئی ہے، واحد ہدف ہے‘‘حل بھارت کیلئے، حل دنیا کیلئے’’ ۔

وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت چوتھے صنعتی انقلاب کا فائدہ اٹھا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس کےلئے زبردست تعاون بھی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن، اسٹارٹ اَپ انڈیا اور اٹل انوویشن مشن جیسے حکومتی اقدامات ہمارے نوجوانوں کو نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the

Media Coverage

Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the "coolest" person
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM praises float-on - float-off operation of Chennai Port
March 28, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has praised float-on - float-off operation of Chennai Port which is a record and is being seen an achievement to celebrate how a ship has been transported to another country.

Replying to a tweet by Union Minister of State, Shri Shantanu Thakur, the Prime Minister tweeted :

"Great news for our ports and shipping sector."