نئی دہلی،24 جولائی 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روانڈا کی حکومت کے گرنکا پروگرام کے تحت گاؤں والوں کو 200 گائیں تحفے میں دی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس اب تک گائے نہیں تھی۔گائے حوالے کرنے کی تقریب رویرو ماڈل ویلیج میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر روانڈا کے صدر پال کگامے بھی موجو دتھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے گرنکا پروگرام اور اس سلسلے میں صدر پال کگامے کے اقدامات کی ستائش کی۔ا نہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کو بھی خوشگوار حیرت ہوگی کہ روانڈا کے دور دراز کے گاؤوں میں اقتصادی امپاور منٹ ایک وسیلے کے طورپر گایوں کو ایسی اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کی دیہی زندگی کی مماثلتوں کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ گرنکا پروگرام سے روانڈا کے گاوؤں میں یکسر تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔

پس منظر

لفظ گرنکا کا ترجمہ ‘کیا آپ گائے لیں گے’کے طورپر کیا جاسکتا ہے۔ اس سے روانڈا میں صدیوں پرانے ایک کلچر کا اظہار ہوتا ہے، جس میں احترام اور احسان مندی کے طورپر ایک شخص کسی دوسرے شخص کو گائے دیتا تھا۔

گرنکا کا آغاز صدر پال کماگے نے بچوں میں سوء تغذیہ کی خطرناک اور اونچی شرح کے جواب میں کیا تھا۔اس کا مقصد غریبی میں کمی کی رفتار میں تیزی لانا اور مویشی پروری و کاشت کاری کو مربوط کرنا تھا۔

2006ء میں اس پروگرام کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے لاکھوں لوگوں کو گرنکا پروگرام کے تحت گائیں ملی ہیں۔ جون 2016ء تک مجموعی طورپر غریب کنبوں کے درمیان 248566 گائیں تقسیم کی جاچکی تھیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
The quiet foundations for India’s next growth phase

Media Coverage

The quiet foundations for India’s next growth phase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 دسمبر 2025
December 30, 2025

PM Modi’s Decisive Leadership Transforming Reforms into Tangible Growth, Collective Strength & National Pride