Kolkata port represents industrial, spiritual and self-sufficiency aspirations of India: PM
I announce the renaming of the Kolkata Port Trust to Dr. Shyama Prasad Mukherjee Port: PM Modi
The country is greatly benefitting from inland waterways: PM Modi

نئی دلّی، 12 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی عظیم الشان ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ڈیڑھ سو سال پورے ہونے کی یاد میں اصل بندر گاہ جیٹی پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیر ااعظم نے کہا کہ کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کرنا ایک اعزاز ہے، جو کہ ملک کی آبی طاقت کی ایک تاریخی علامت ہے۔ یہ بندر گاہ ملک میں متعدد تاریخی لمحوں کا شاہد ہے مثلاً بھارت کی غیر ملکی حکومت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا۔ ستیہ گرہ سے سوئچھ گرہ تک، اس بندر گاہ نے ملک کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بندر گاہ نہ صرف روانہ کرتی ہے، بلکہ معلومات بھی فراہم کرتی ہے ان کی جو کہ ملک اور دنیا پر نشانات چھوڑ گئے ہیں۔ ایک طرح سے، کولکاتہ کی یہ بندر گاہ بھارت کی صنعتی، روحانی اور خود مختاری کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر تقریب کے دوران پورٹ اینتھم یعنی بندر گاہ کا نغمہ بھی جاری کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے لوتھل بندر گاہ سے لے کر کولکاتہ بندر گاہ تک بھارت کی طویل ساحلی پٹی نہ صرف تجارت و کارو بار میں مصروف ہے بلکہ یہ دنیا بھر میں شہریت اور ثقافت کی مبلغ بھی ہے۔

ہماری حکومت کا یقین ہے کہ ہمارے ساحل ترقیات کا صدر دروازہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بندر گاہوں کے رابطے کو بہتر بنانے اور بنیادی دھانچہ کی جدید کاری کے لئے ساگر مالا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھ لاکھ کروڑ رپوئے کی مالیت کے زائد از 3600 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ علاوہ از یں، تین لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کی مالیت کے زائد از 200 پروجیکٹ زیر عمل ہیں اور تقریباً 125 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دریائی آبی راستوں کی تعمیر کے باعث کولکاتہ بندر گاہ شمالی ہند کے صنعتی مراکز کے ساتھ مربوط ہے۔ اور نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور میانمار جیسے ممالک کے ساتھ تجارت آسان تر ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی پورٹ ٹرسٹ

وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام بدل کر ڈاکٹر شیاما پرشاد مکھرجی کے نام پر رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر مکھر جی،  بنگال کے سپوت  تھے،انہوں نے ملک میں صنعت کاری کا سنگ بنیاد رکھا اور  ملک کے ترقیاتی پروجیکٹوں مثلاً چترنجن لو کو موٹیو فیکٹری، ہندوستان ایئر کرفٹ فیکٹری، سندری کھاد فیکٹری اور دامودر ویلی کارپوریشن کے لئے انتہائی محرک ثابت ہوئے۔ میں بابا صاحب  امبیدکر کو بھی یاد کر تا ہوں۔ ڈاکٹر مکھرجی اور بابا صاحب نے آزادی کے بعد بھارت کو ایک نیا نظریہ بخشا۔

کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے پنشنروں کی فلاح و بہبود

جناب نریندر مودی نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین اور سبکدوش ملازمین کے پنشن فنڈ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے 501 کروڑ روپئے کی حتمی قسط کا چیک ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے دو بزرگ ترین پنشن یافت گان جناب نگینہ بھگت اور نریش چندر چکرابورتی (بالترتیب 105 سال اور 100 سال) کو نوا زا۔

جناب نریندر مودی نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین اور سبکدوش ملازمین کے پنشن فنڈ کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے 501 کروڑ روپئے کی حتمی قسط کا چیک ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے دو بزرگ ترین پنشن یافت گان جناب نگینہ بھگت اور نریش چندر چکرابورتی (بالترتیب 105 سال اور 100 سال) کو نوا زا۔

وزیر اعظم نے اپ گریڈ کئے گئے نیتا جی ڈرائی ڈوک پر کوچین کولکاتہ شپ ریپیئر یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے فیل ریک ہینڈلنگ سہولت کا افتتاح کیا اور کولکاتہ ڈوک سسٹم کے اپ گریڈ کئے ہوئے ریلوے بنیادی ڈھانچہ کو معنون کیا۔ وزیر اعظم نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کی برتھ نمبر 3 کے میکنزم کا افتتاح کیا اور ساحلی ترقیاتی اسکیم کی تجویز پیش کی۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors

Media Coverage

PLI schemes attract ₹2 lakh crore investment till September, lift output and jobs across sectors
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Pays Tribute to the Martyrs of the 2001 Parliament Attack
December 13, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi today paid solemn tribute to the brave security personnel who sacrificed their lives while defending the Parliament of India during the heinous terrorist attack on 13 December 2001.

The Prime Minister stated that the nation remembers with deep respect those who laid down their lives in the line of duty. He noted that their courage, alertness, and unwavering sense of responsibility in the face of grave danger remain an enduring inspiration for every citizen.

In a post on X, Shri Modi wrote:

“On this day, our nation remembers those who laid down their lives during the heinous attack on our Parliament in 2001. In the face of grave danger, their courage, alertness and unwavering sense of duty were remarkable. India will forever remain grateful for their supreme sacrifice.”