منھ میں سونے کا چمچ کے ساتھ پیدا ہونے والی کانگریس کئی نسلوں تک اپنے مفادات کی تکمیل کرتی رہی ہے:وزیر اعظم مودی
کانگریس کسانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسوں بہا رہی ہے، وہ جواب دیں کہ انہوں نے کسانوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کیوں نہیں کیا: وزیر اعظم مودی
کاش نامدار لوگوں نے عوام کی فلاح کے بارے میں سوچا ہوتا، تو انہوں نے غریبوں کو گیس کے کنکشن تو فراہم کرا یہ دیے ہوتے: وزیر اعظم مودی
کانگریس کے لیڈروں نے نامداروں کے قریبی معاونین کی حیثیت سے شہری نکسل نوازوں، ماؤ نوازوں اور علیحدگی پسندوں کو ’انقلابیوں‘ کا نام دیا ہے، یہ بات ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم
کانگریس اس قدر پرتکبر ہے کہ اس نے بے شرمی کے ساتھ فوج کے سربراہ کو غنڈہ قرار دے دیا: وزیر اعظم مودی
سرجیل اسٹرائک کا کارنامہ انجام دینے والے ہمارے جوانوں پر کانگریس کے ذریعہ سوال کرنا قابل قبول نہیں ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے عنقریب چناؤ کے عمل سے گزرنے والی ریاست رجستھان کے شہر ناگور اور بھرت پور میں دو عظیم الشان عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے ناگور میں عوام الناس کے بیکراں سمندر سے اپنا خطاب آنجہانی مہاتما جیوتی راؤ پھولے کو ان کی 128ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت کے ساتھ شروع کیا۔ بعد ازاں، کانگریس پر کئی نسلوں تک اپنے مفادات سیاست کرنے کا الزام عائد کرنے کے ساتھ زبردست نکتہ چینی کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ کانگریس کی طرح منھ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے تھے، اس لئے وہ عام آدمی کی زندگی کی روزمرہ کی جدوجہد سے بخوبی واقف ہیں۔

بعد ازاں، کانگریس پر کئی نسلوں تک اپنے مفادات سیاست کرنے کا الزام عائد کرنے کے ساتھ زبردست نکتہ چینی کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ کانگریس کی طرح منھ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے تھے، اس لئے وہ عام آدمی کی زندگی کی روزمرہ کی جدوجہد سے بخوبی واقف ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نسلوں تک کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کرنے اور انہیں سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کرنے کے الزام کے ساتھ کانگریس پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج جو لوگ کسانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسوں بہا رہے ہیں وہ بتائیں کہ وہ دس برس پہلے اس وقت کہاں تھے جب سوامی ناتھن کمیشن نے کسانوں کی کم از کم امدادی قیمت میں ان کی لاگت سے ایک سے ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش ان کی سرکار سے کی تھی، جس کا مقصد تھا کہ کسانوں کی شکایات کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے ان سفارشات پر عمل کیوں نہیں کیا اور دس برس کی طویل مدت کے لئے انہیں سرد بستے میں ڈال دیا؟ یہ ہماری سرکار تھی جس نے برسراقتدار آتے ہی اس فیصلے پر عمل درآمد کیا۔‘‘

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں آواس یوجنا اور اُجوولا یوجنا جیسے مختلف دیگر سرکاری اقدامات پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ملک کے بیشتر لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں۔ کانگریس کی بد حکمرانی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’کاش نامداروں نے غریبوں کی فلاح کے بارے میں سوچا ہوتا تو انہوں نے کم از کم ان غریبوں کو گیس کنکشن تو فراہم کرا ہی دیے ہوتے۔ ہم نے برسراقتدار آتے ہی ان غریبوں کو مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کرائے جانے کو یقینی بنایا۔‘‘

وزیر اعظم نے بھرت پور میں اپنے دوسرے جلسے میں خطاب کے دوران کانگریس پر دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے کا الزام یہ کہتے ہوئے عائد کیا کہ ’’ نامداروں کے قریبی معاون کی حیثیت سے کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں کہ شہری نکسل نواز، ماؤ نواز اور علیحدگی پسند انقلابی ہیں۔ ہم ان نامداروں کو کبھی معاف نہیں کریں گے جو راجستھان کے ہمارے بہادر بیٹوں کا قتل کرنے والوں سے ہمدردی رکھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر 2014 کے بعد سے اپنے دور اقتدار میں قومی سلامتی میں بہتری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کانگریس سرکاروں کے دوران جب ملک پر دہشت گرد حملے مسلسل جاری رہتے تھے، اس دور کے مقابلے میں ان کی سرکار کے دوراقتدار میں سلامتی کی صورت حال میں خاطر خواہ بہتری پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے متضاد حالات اس لئے بہتر ہوئے ہیں کہ غریبوں کے ہر ووٹ نے بی جے پی کی سرکار کو برسراقتدار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے فوجی سربراہ کی بے احترامی اور سرجیکل اسٹرائیک کا کارنامہ انجام دینے والے ہمارے فوجی جوانوں پر سوال کھڑا کرنے کے لئے کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس قدر پر تکبر ہے کہ وہ بے شرمی کے ساتھ ہمارے فوجی سربراہ کو غنڈے کا نام دے دیتی ہے! سرجیکل اسٹرائیک کا کارنامہ انجام دینے والے ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت پر کیسے سوالات کھڑے کیے جا سکتے ہیں؟ ہم کانگریس کے ایسے بیانات کو کیسے منظور کر سکتے ہیں؟ یہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کانگریس پر اس کے دور اقتدار میں مسلسل بدعنوانیوں کا ارتکاب کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

بھرت پور کے عظیم الشان جلسہ عام سے اپنے خطاب کے آخر میں اپنے حامیوں سے زور دے کر کہا کہ آئندہ 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کے حق میں بڑی تعداد ووٹ دیں۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan

Media Coverage

Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،18 دسمبر 2025
December 18, 2025

Citizens Agree With Dream Big, Innovate Boldly: PM Modi's Inspiring Diplomacy and National Pride