دس برسوں تک، مرکز کی باگ ڈور ایک ایسی ’ریموٹ کنٹرول‘ حکومت کے ہاتھوں میں تھی جس نے چھتیس گڑھ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی: وزیر اعظم مودی
میں کانگریس پارٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پارٹی کے اندر سے کسی ایسے اہل لیڈر کو پارٹی کا صدر منتخب کرے جس کا تعلق اس مخصوص کنبے سے نہ ہو: وزیر اعظم مودی
کانگریس ہمیشہ قومی مفاد پر ایک خاص کنبے کے مفاد کو ترجیح دیتی ہے: وزیر اعظم مودی
کانگریس جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ انہیں اس بات جواب ضرور دینا چاہئے کہ انہوں نے چار پیڑھیوں کی اپنی حکومت کے دوران ہمارے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کو دکھ تکلیف ہی دی: وزیر اعظم
کانگریس ’ٹیلی فون بینکنگ ‘میں یقین رکھتی تھی جس کے نتیجے میں بینک برباد ہوگئے۔ ان کے ذریعہ کی گئی ایک فون کال سے ان کے قریبی دوستوں کے قرض معاف ہوجاتے تھے اور ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا تھا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے آج چھتیس گڑھ کے مہاسمند علاقے میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس میٹنگ میں عوام بڑی تعداد میں وزیر اعظم کو سننے کے لئے آئے۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب کا آغاز کانگریس پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کیا، ’’دس برسوں تک، مرکز کی باگ ڈور ایک ایسی ’ریموٹ کنٹرول‘ حکومت کے ہاتھوں میں تھی جس نے چھتیس گڑھ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی‘‘۔

چھتیس گڑھ میں آنے والے انتخابات کو ریاست اور یہاں کی عوام کے مستقبل کے لئے ازحد اہم قرار دیتے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ریاست چھتیس گڑھ اب 18 برس کی ہوگئی ہے۔ یہ وقت ریاست کے لئے بہت اہم ہے۔ جس طرح والدین اپنے بچوں کے 18 برس کے ہو جانے پر ان کے مستقبل کو لے کر فکرمند ہو جاتے ہیں، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں چھتیس گڑھ کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چھتیس گڑھ کے مستقبل کے بارے میں فکر کریں اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو ریاست کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔‘‘

ملک کے ذریعہ چار دہائیوں تک ایک کنبے کو حکومت کرنے کا موقع دیے جانے کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہر کوئی جانتاہے کہ اس کنبے نے اس ملک اور اس کے عوام کے ساتھ کیا کیا۔ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد پر ایک کنبے کے مفادات کو ترجیح دی۔‘‘

اپنے گذشتہ بیان میں کانگریس کو کیے گئے چیلنج کو دوہراتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’میں کانگریس کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ گاندھی فیملی سے باہر کسی دیگر شخص کو پانچ برس کے لئے پارٹی کا صدر منتخب کرے۔ دیکھیں کانگریس اندرونی طور پر کتنی جمہوریت نواز ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر کاشتکاروں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کیا۔ سوائل ہیلتھ کارڈز، فصل بیمہ یوجنا اور یوریا کی سو فیصد نیم کوٹنگ جیسی این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کی جانے والی مختلف پہل قدمیوں کی فہرست کا ذکرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’کانگریس نے کاشتکاروں دکھ تکلیف میں مبتلا رکھا۔ اگر انہوں نے کاشتکاروں کو مضبوط بنایا ہوتا، ان کی ضرورتوں کو پورا کیا ہوتا تو آج وہ خوشحال ہوتے۔‘‘

مدرا یوجنا کے بارے میں مختصراً بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے روشنی ڈالی کہ کس طرح اس نے کئی نوجوانوں کو پرواز عطا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ہم نے بغیر گارنٹی کے چھوٹے کاروباریوں کے قرض منظور کیے ہیں۔ اس سے وہ لوگ بااختیار ہوئے ہیں اور اسی کے ساتھ معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے این پی اے گڑبڑی کے لئے بھی کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا، ’’ کانگریس ’ٹیلی فون بینکنگ ‘میں یقین رکھتی تھی جس کے نتیجے میں بینک برباد ہوگئے۔ ان کے ذریعہ کی گئی ایک فون کال سے ان کے قریبی دوستوں کے قرض معاف ہوجاتے تھے اور ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا تھا ‘‘

میٹنگ کے اختتام کرتے ہوئے، آنے والے انتخابات میں عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرنے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ملک کے نادار اور حاشیے پر پڑے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی اختیار کاری کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ کی گئی کلیدی پہل قدمیوں کی فہرست کا ذکر کیا۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Care economy, telemedicine key to future health jobs: PM Modi

Media Coverage

Care economy, telemedicine key to future health jobs: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam emphasising on sacred Earth as a source of strength to the nation
March 10, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam emphasising on sacred Earth as a source of strength to the nation:

“यार्णवेऽधि सलिलमग्र आसीद्यां मायाभिरन्वचरन्मनीषिणः।

यस्या हृदयं परमे व्योमन्त्सत्येनावृतममृतं पृथिव्याः।

सा नो भूमिस्त्विषिं बलं राष्ट्रे दधातूत्तमे॥”

The Subhashitam conveys that, the Earth, which is filled with water within the oceans, and surrounded by water outside, which thoughtful scholars have understood through their wisdom, and whose heart is covered by the eternal truth in the vast sky – may that earth, sustain our energy and strength in a noble nation.

The Prime Minister wrote on X;

“यार्णवेऽधि सलिलमग्र आसीद्यां मायाभिरन्वचरन्मनीषिणः।

यस्या हृदयं परमे व्योमन्त्सत्येनावृतममृतं पृथिव्याः।

सा नो भूमिस्त्विषिं बलं राष्ट्रे दधातूत्तमे॥”