اڈیشہ انتہائی زبردست ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری سرکار نے ریاست کی مالامال ثقافتی وراثت کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے: وزیر اعظم
مرکزی سرکار پوری ریاست اڈیشہ میں رابطہ کاری کو فروغ دیے جانے کے تئیں عہد بستہ ہے: وزیر اعظم مودی
عام زمرے کے معاشی طور سے کمزور افراد کو 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کا مقصد ہر ایک کو مساوی حقوق فراہم کرانا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بالنگیر میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اڈیشہ کی مجموعی ترقی پر بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے ذریعہ توجہ مرکوز کیے جانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ آج لانچ کیے جانے والے ترقیاتی پروجیکٹس کس طرح ریاست کی نمو کا نیا باب رقم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کو زبردست ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے اڈیشہ کی مالامال ثقافتی وراثت کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے بتایا کہ کس طرح قدیم مندروں کی حفاظت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ ان اقدامات سے ریاست میں نہ صرف یہ کہ وراثتی سیاحت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس خطے کے لوگوں کے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ مرکزی سرکار اڈیشہ میں رابطہ کاری میں اضافہ کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ریلوے اور فضائی رابطہ کاری کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ریاست کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچے گا۔

مرکز میں این ڈی اے سرکار کے سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قبائلی برادریوں کے معیار زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے مرکزی سرکار کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 

 

انہوں نے عام زمرے کے معاشی طور سے کمزور افراد کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد سبھی کو یکساں حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Hardeep Singh Puri writes: A 2026 wish for criticism that improves policy, protects reform

Media Coverage

Hardeep Singh Puri writes: A 2026 wish for criticism that improves policy, protects reform
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،8 جنوری 2026
January 08, 2026

Viksit Bharat in Motion: PM Modi’s Vision Delivering Across Every Frontier