نئی دہلی،18/ستمبر۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پارلیما ی حلقے بنارس میں تقریباً نوے منٹ گزارے، جس کے دوران انھوں نے اسکولی بچوں سے گفتگو بھی کی۔ وارانسی کے گاؤں نرور کے ایک پرائمری اسکول کے جوشیلے بچوں نے وزیر اعظم کی آمد پر انتہائی جوش و مسرت کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے بھی ان بچوں کو وشوکرما جینتی کی مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ مختلف پیشوں کی تعلیم و تربیت حاصل کرنا بہت اہم بات ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں اسکولی بچے ہوں وہاں لازمی ہے کہ سوال و جواب تو ہوتے ہی ہیں۔ انھوں نے بچوں سے زور دے کر کہا کہ سوال پوچھنے میں کبھی ڈرنا نہیں چاہئے، کیونکہ یہی پڑھنے اور سیکھنے کی کنجی ہے۔ وزیراعظم نے غیر منفعت بخش رضاکار تنظیم، ’’روم ٹو ریڈ‘‘ کے امداد یافتہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وارانسی کے ڈی ایل ڈبلیو میں غریب اور سماج کے حاشئے پر پڑے طبقات کے بچوں سے بھی گفتگو کی۔  قابل ذکر ہے کہ کاشی ودیا پیٹھ ان بچوں کی امداد و معاونت کررہا ہے۔
وزیراعظم نے بچوں سے زور دے کر کہا کہ انھیں انتہائی محنت کے ساتھ پڑھنا چاہئے، لیکن اس کے ساتھ ہی کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ بعد ازاں شام میں وزیراعظم نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کی سڑکوں سے ایک کار میں گزرتے ہوئے شہر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اس موقع پر کچھ منٹ کاشی وشوناتھ مندر میں ٹھہرکر پرارتھنا بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے مندواڈیہہ ریلوے اسٹیشن کا بھی اچانک جائزہ لیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Investment worth $30 billion likely in semiconductor space in 4 years

Media Coverage

Investment worth $30 billion likely in semiconductor space in 4 years
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Paralympics 2024: Prime Minister Narendra Modi congratulates athlete Hokato Hotozhe Sema for winning Bronze
September 07, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated athlete Hokato Hotozhe Sema for winning Bronze in Men’s shotput F57 at the ongoing Paris Paralympics.

The Prime Minister posted on X:

“A proud moment for our nation as Hokato Hotozhe Sema brings home the Bronze medal in Men’s Shotput F57! His incredible strength and determination are exceptional. Congratulations to him. Best wishes for the endeavours ahead.

#Cheer4Bharat”