ٹیکہ کاری کی کوششوں میں تیزی۔ اس سے خاص طور پر خواتین اور اطفال کو مدد ملتی ہے: وزیر اعظم مودی
تکنالوجی کی طاقت کے توسط سے آشا، اے این ایم اور آنگن واڈی کارکنان کی تربیت میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں : وزیر اعظم مودی
ہریانہ میں واقع کرنال کی ایک چھوٹی بچی، کرشنا، آیوشمان بھارت کی سب سے پہلی استفادہ کنندہ بنی۔ حکومت ہند صحتی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے: وزیر اعظم مودی
حکومت ہند آشا، اے این ایم اور آنگن واڈی کارکنان کی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کر رہی ہے : وزیر اعظم مودی

نئیدہلی،11ستمبر۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے آشا ، آنگن واڑی اور اے این ایم  (آوژیلیری  نرس مڈ وائف )  ملازمین سے  ویڈیو برج  (ویڈیو رابطہ کاری )کے ذریعہ گفتگو کی ۔  اس موقع پر وزیر اعظم نے حفظان صحت کے جدت طراز طریقو ں اور ٹکنالوجی کو مل کر استعمال کرتے ہوئے صحت اور تغذیہ کی خدمات میں  مل جل کر کام کرکے  ملک میں پوشن ابھیان    کے نشانے سوئے تغذیہ       کی تخفیف  کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے ان تنظیموں کے ملازمین کی ستائش کی۔

          وزیر اعظم نے اس موقع پر  زمینی سطح کے صحت  ملازمین کی  خدمات کا اعتراف  کرتے ہوئے ایک صحت مند اور مضبوط قوم کی تعمیر کے لئے ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان ملازمین سے وزیر اعظم کی گفتگو کی اس تقریب کا اہتمام ’’پوشن ماہ‘‘ کے ایک جزو کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔ اس مہم پر آ ج کل ایک ملک گیر پیمانے پر کام کیا جارہا ہے  اور اس کا مقصد  پیغام غذائیت کو ملک کے ہر کنبے تک پہنچانا ہے ۔

          وزیراعظم نے  قو می تغذیہ مشن  کی تفصیلات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوشن ابھیان کا آغاز  راجستھان کے جھنجھنو شہر سے کیا گیا تھا او ر اس کا مقصد قد نہ بڑھنے  کے مرض  ، انیمیا  ،سوئے تغذیہ  اور کم وزن بچوں کی پیدائش  کے واقعات میں کمی کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات  انتہائی لازمی ہے کہ اس تحریک سے زیادہ سے خواتین اور بچوں کو جوڑا جائے ۔سرکار نے  سوئے تغذیہ  اورا معیادی حفظان صحت کے مختلف پہلوؤں  پرتوجہ مرکوز کی ہے اور ٹیکہ کاری  کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے ،جس سے  خاص طور سے خواتین اور بچوں کو فائدہ ہورہا ہے ۔

واضح ہوکہ  وزیر اعظم کی ملک بھر کے صحت ملازمین اوراستفادہ یافتگان   سے  گفتگو کے دوران تمام  متعلقہ  تجربات بیان کئے گئے اور                                   وزیر اعظم نے تین’’ الف‘‘ کے نام سے موسوم  آشا ، اے این ایم اور آنگن واڑی کے ملازمین  کی مشن اندر دھنش   کی موثر طریقے سے عمل آوری   اور تین لاکھ سے زائد حاملہ خواتین وار 85  کروڑ بچوں کو  ٹیکہ کاری کی سہولت فراہم کرائے جانے کی ستائش کی ۔وزیر اعظم نے اس گفتگو کے دوران زور دے کر کہا کہ  سرکشت ماترتووا ابھیان     کی معلومات  ملک بھر میں  پھیلانے پر زور دیا ۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال   کے کام کی ستائش کی کہ اس سے ہرسال ملک کے بارہ لاکھ 50  ہزار بچوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اسے گھر میں بچو ں کی دیکھ بھال  کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت  آشا ملازم بچے کی پیدائش کے 15  ماہ میں  11  بار  اس کے والدین  کے گھر آئے گی۔  جبکہ اس سےقبل آشا ملازم کی نوائیدہ بچے کے گھر کی آمد 42 دن تک ہی محدود تھی ۔

ملک کی  صحت اور نمو کے درمیان رابطہ کاری پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  اگر ملک کے بچے کمزور ہوں گے تو اس کی نمو میں بھی سست رفتاری آجائے گی۔ کسی بھی نوائیدہ بچے کے لئے اس کی زندگی کے ایک ہزار یوم بہت اہم ہوتے ہیں۔  ا س مدت میں مقوی غذا  اور کھانے پینے  کی عادات   یہ طے کرتے ہیں کہ بچے  کا جسم کیا شکل اختیار کرے گا ،وہ کس طرح پڑھے لکھے گا اور کس طرح وہ دماغی طور سے مضبوط ہوگا ۔ اگر ملک کا شہری مضبوط  ہے تو ملک  کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس لئے بچے کی پیدائش کے ابتدائی ایک ہزار ایام کے دوران  ملک کے مستقبل  کی سلامتی کے مضبوط نظام کو فروغ دئے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق  سووچھ بھارت ابھیان کے تحت ٹوائلیٹ کے استعمال سے   تین لاکھ سے زائد معصوم زندگیوں کو بچانے کے امکانا ت  روشن ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک بار پھر صفائی ستھرائی کے لئے عوامی عہد بستگی کا شکریہ  بھی  ادا کیا ۔

وزیر اعظم نے اس  موقع پر  آئشمان بھارت کے پہلے استفادہ یافتہ  کرشنما  کا ذکر بھی خصوصیت سے کیا اور اسے آئشمان بچی کے نام سے تعبیر کیا ۔انہوں  نے کہا کہ اس بچی کو  ملک کے ان دس کروڑ سے زائد کنبوں کے لئے امید  کی علامت  تصور کیا جانا چاہئے  ،جو  رانچی سے جاری ماہ کی 23 تاریخ کو آئشمان بھارت کی اسکیم سے فائدہ حاصل کریں گے ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ مرکزی سرکار نے آشا ملازمین کی تنخواہوں کو دوگنا کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں  تمام آشا ملازمین اور ان کے معاونین کو بھی پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پرائم منسٹر سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت مفت بیمے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India vehicle retail sales seen steady in December as tax cuts spur demand: FADA

Media Coverage

India vehicle retail sales seen steady in December as tax cuts spur demand: FADA
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Modi Meets Mr. Lip-Bu Tan, Hails Intel’s Commitment to India’s Semiconductor Journey
December 09, 2025

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed his delight at meeting Mr. Lip-Bu Tan and warmly welcomed Intel’s commitment to India’s semiconductor journey.

The Prime Minister in a post on X stated:

“Glad to have met Mr. Lip-Bu Tan. India welcomes Intel’s commitment to our semiconductor journey. I am sure Intel will have a great experience working with our youth to build an innovation-driven future for technology.”