نئی دہلی،07 اگست / وزیراعظم نریندر مودی نے ڈی ایم کے لیڈر کلینار کرونا ندھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کرونا ندھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ایک سب سے سینئر لیڈر تھے۔ ہم نے ایک عوامی رہنما ، عظیم مفکر ، منجھے ہوئے مصنف اور ایک قدآور شخصیت کو کھو دیا ہے۔جنہوں نے اپنی زندگی غریب اور محروم لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا ندھی علاقائی امنگوں کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کے لئے ہمیشہ کھڑے رہے۔ وہ تمل لوگوں کی بھلائی کے تئیں عہد بستہ رہے اور انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمل ناڈو کی آواز کو موثر طور پر سنا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بہت سے موقوں پر کرونا ندھی جی سے بات کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے ہمیشہ سماجی فلاح بہبود پر زور دیا اور وہ جمہوری نظریات پرپوری طرح قائم رہے ۔ ان کی ایمرجنسی کے تئیں زبردست مخالفت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میری اس دکھ اور افسوس کی گھڑی میں کرونا ندھی کے گھر والوں اور بے شمار حامیوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ ہندوستان اور خاص کر تمل ناڈو انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اور ان کی کمی محسوس کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی روح کو تسکین ملے ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru

Media Coverage

In Photos: PM Narendra Modi Prays At Kashi Vishwanath, Holds Trishul-Damru
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 30 اپریل 2026
April 30, 2026

Investment Magnet India: PLI Triumphs, FTA Deals & Defence Milestones — How PM Modi’s Vision is Reshaping the Nation