نئی دہلی۔08 جولائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ کے سابق گورنر جناب ایم ایم جیکب کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘ میگھالیہ کے سابق گورنر جناب ایم ایم جیکب کے انتقال سے دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ، وزیر اور گورنر کی حیثیت سے قوم کی نمایاں خدمات کی ہیں۔ انہوں نے کیرالہ کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ۔میں رنج و غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہوں ۔
Saddened by the demise of former Meghalaya Governor Mr. MM Jacob. He made notable contributions to the nation as a Parliamentarian, Minister and Governor. He worked extensively for the development of Kerala. My thoughts are with his family and well-wishers in this sad hour: PM
— PMO India (@PMOIndia) July 8, 2018


