نئی دلّی،  17 نومبر / وزیر اعظم جناب گو ٹا بایا راج پکشے کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر گزشتہ روز ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

            وزیر اعظم نے بھارت کے عوام اور خود اپنی جانب سے انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے  امید ظاہر کی ہے  کہ جناب راج پکشے کی اہل قیادت میں سری لنکا کے عوام امن اور خوش حالی کے راستے پر مزید پیش رفت کریں گے نیز بھارت اور سری لنکا کے درمیان بھائی چارہ، ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے سری لنکا کی حکومت کے ساتھ طے شدہ  معاہدوں پر لگا تار مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔

            جناب راج پکشے نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھی بھارت کے ساتھ ترقی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی قریبی میل جول کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔

            وزیر اعظم نے جناب راج پکشے کو ان کی سہولت کے مطابق جلد بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ جناب راج پکشے نے یہ دعوت نامہ منظور کر لیا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet

Media Coverage

India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،10 اگست 2026
September 10, 2026

Beyond Metros, Beyond Borders: How India Is Rewriting Its Growth Story Under PM Modi