وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے بارہ بانکی ضلع میں ایک سڑک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ معزز وزیر اعظم نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے نقد مالی امداد کی منظوری بھی دی ہے۔
اس تعلق سے وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا:
"اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں سڑک حادثے سے غمزدہ ہوں ۔اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں کے لواحقین سے گہری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کوعلاج و معالجے کے لیے 50،000 روپے دیئے جائیں گے''۔ PM @narendramodi"
Anguished by the road accident in Barabanki, Uttar Pradesh. Condolences to the families of those who lost their lives. Prayers with the injured. Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of the deceased and Rs. 50,000 to the injured: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 7, 2021