گرمی کی لہر کی وجہ سے اور آگ لگنے کے واقعات میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کریں: وزیراعظم
آگ سے ہونے والے نقصان سے ملک کے جنگلات کو لاحق خطرے کو کم کرنے کے لیے جامع کوششوں کی ضرورت ہے: وزیراعظم
ریاستوں کو ’سیلاب کی تیاری کے منصوبے‘ تیار کرنے کا مشورہ
این ڈی آر ایف سیلاب سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں تعیناتی کا منصوبہ تیار کرے گی
وزیر اعظم نے ساحلی علاقوں میں موسمی انتباہ کو بروقت پہنچانے سمیت احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی
کمیونٹیز کی حساسیت کے لیے سوشل میڈیا کا فعال طور پر استعمال کریں: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گرمی کی لہر کے بندوبست اور مانسون کی تیاریوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران، آئی ایم ڈی اور این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مارچ-مئی 2022 میں زیادہ درجہ حرارت برقرار رہنے کے بارے میں بتایا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاست، ضلع اور شہر کی سطح پر معیاری ردعمل کے طور پر ہیٹ ایکشن پلان تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کی تیاریوں کے بارے میں، تمام ریاستوں کو ’سیلاب کی تیاری کے منصوبے‘ تیار کرنے اور مناسب تیاری کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں اپنی تعیناتی کا منصوبہ تیار کرے۔ کمیونٹیز کی حساسیت کے لیے سوشل میڈیا کے فعال استعمال کو وسیع پیمانے پر اپنانا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ ہمیں گرمی کی لہر یا آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والی اموات سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ ایسے کسی بھی واقعے کے لیے ہمارا ردعمل کا وقت کم سے کم ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر مستقبل طور پر اسپتال کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے آگ کے خطرات کے خلاف ملک کے متنوع جنگلاتی ماحولیاتی نظام میں جنگلات کے خطرے کو کافی حد تک کم کرنے، ممکنہ آگ کا بروقت پتہ لگانے اور فائر فائٹنگ کے لیے جنگلات کے عملے اور اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور  آتش زدگی کے واقعات کے بعد  بحالی کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت  کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ مانسون کے پیش نظر پینے کے پانی کے معیار کی نگرانی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آلودگی اور اس کے نتیجے میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان موثر تال میل کی ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ گرمی کی لہر اور آنے والے مانسون کے پیش نظر کسی بھی واقعے کے لیے تمام نظاموں کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، وزیر اعظم کے مشیر، کابینہ سکریٹری، وزارت داخلہ، صحت، جل شکتی کے سکریٹریز، ممبر این ڈی ایم اے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ڈی جیز اور ڈی جی، این ڈی آر ایف شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
iPhone's sweet 16! India to rush in and join sales party

Media Coverage

iPhone's sweet 16! India to rush in and join sales party
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister applauds India’s best ever performance at the Paralympic Games
September 08, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has lauded India’s best ever performance at the Paralympic Games. The Prime Minister hailed the unwavering dedication and indomitable spirit of the nation’s para-athletes who bagged 29 medals at the Paralympic Games 2024 held in Paris.

The Prime Minister posted on X:

“Paralympics 2024 have been special and historical.

India is overjoyed that our incredible para-athletes have brought home 29 medals, which is the best ever performance since India's debut at the Games.

This achievement is due to the unwavering dedication and indomitable spirit of our athletes. Their sporting performances have given us many moments to remember and inspired several upcoming athletes.

#Cheer4Bharat"