وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  نے دفاع کے شعبہ میں  مرکزی بجٹ کے التزامات  کے موثر نفاذ سے متعلق ویبنار سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ اس ویبنار کی اہمیت  میں اس وجہ سے  مزید اضافہ ہوجاتا ہے کہ یہ  بھارت کو دفاع کے شعبہ میں خود کفیل بنانے کے اہم موضوع پر توجہ مرکوز کررہاہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ  ا ٓزادی سے پہلے  سیکڑوں آرڈیننس فیکٹریاں ہوا کرتی تھیں، دونوں عالمی جنگوں میں  بھارت سے بڑے پیمانے پرا سلحہ برآمد کیا گیا لیکن بہت سی وجوہات سے آزادی کے بعد  اس نظام کو جس قدر مضبوط کیا جانا تھا اتنا مضبوط نہیں کیا گیا۔

جناب نریندر مودی نے کہاکہ ان کی حکومت نے  تیجس جنگی طیارہ تیار کرنے کے سلسلے میں  ملک کے انجینئروں اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا اور آج  تیجس آسمان میں شان کے ساتھ پرواز کررہا ہے۔ چند ہفتوں قبل  تیجس کے لئے  18 ہزار کروڑ روپے کا ایک آرڈر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2014 سے حکومت کی کوشش رہی ہے کہ اس شعبہ میں  شفافیت ،اعتماد سازی اور کاروبار کرنےمیں آسانی فراہم کرانے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ جناب مودی نے کہاکہ ان کی حکومت نے  لائسنسنگ  کو ختم کرنے، ضابطہ بندی کو ختم کرنے، برامدات کو فروغ دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کھلی پالیسی اختیارکرنے وغیرہ کے واسطے اقدامات کئے ہیں۔

 

وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت  میں دفاع سے متعلق 100 اہم آئٹموں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کو  مقامی صنعتوں کی مدد سے  ملک کے اندر تیار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے تاکہ ہماری صنعتیں ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے منصوبہ تیار کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ  سرکاری زبان میں یہ ایک منفی فہرست ہے لیکن  خود کفیلی کی زبان میں  یہ ایک مثبت  فہرست ہے۔  یہ ایسی مثبت فہرست ہے جس کی وجہ سے ملک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا، یہ ایسی مثبت فہرست ہے جس کی وجہ سے بھارت میں روزگارپیدا ہوں گے، یہ ایسی مثبت فہرست ہے جس کی وجہ سے بھارت کا ا پنی دفاعی ضرورتوں کے لئے بیرونی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔

 وزیراعظم نے کہاکہ  دفاع کے  کیپٹل بجٹ میں بھی   گھریلوحصولیابی کے لئے ایک حصہ محفوظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور  دفاعی  ساز وسامان کی ڈیزائننگ اورمینوفیکچرنگ دونوں کی ذمہ داری سنبھالیں تاکہ  عالمی سطح پر  ہندوستان کاجھنڈا بلندی پر لہراتا رہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایس ایم ای کاکام  پورے مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔  آج جو اصلاحات کی جارہی ہیں ان سے ایم ایس ایم پی کو زیادہ آزادی ملے گی اور  وسعت کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج ملک میں جو دفاعی کوریڈور تیار کئے جارہے ہیں ان سے مقامی صنعت کاروں اور مقامی  مینوفیکچرنگ کو بھی مدد ملے گی۔ آج یہ صورتحال ہے کہ  اپنے دفاعی شعبے میں خود کفیلی کو  ہمیں اپنے’جوانوں اور نوجوانوں‘ دونوں کوبااختیار بنانے کے ذریعہ کے طور پر  دیکھنا ہوگا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh

Media Coverage

Cabinet approves Rs 4,415 crore upgrade of 233 km NH-347B in Madhya Pradesh
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
UK Foreign Secretary meets Prime Minister
June 04, 2026

UK Foreign Secretary Yvette Cooper today met Prime Minister Shri Narendra Modi.

The Prime Minister expressed his pleasure upon the meeting and appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times which has unlocked unprecedented growth opportunities for both countries.

The Prime Minister affirmed that the India-UK Vision 2035 will continue to guide the partnership and strengthen joint efforts for the global good.

The Prime Minister posted on X:

"Pleased to meet UK Foreign Secretary Yvette Cooper. Appreciated the deepening of the India-UK partnership in recent times that has unlocked unprecedented growth opportunities for both our countries.

India-UK Vision 2035 will continue to guide our partnership and strengthen our joint efforts for global good.@YvetteCooperMP"