وزیر اعظم نریندر مودی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے ’میں بھی چوکیدار‘ تحریک کی حمایت کی ہے۔ سنیچر کے روز، وزیر اعظم کے عوام سے ’میں بھی چوکیدار‘ عہد لینے کے فوراً بعد اس تحریک میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ # میں بھی چوکیدار آج ٹوئیٹر پر عالمی پیمانے پر سرفہرست موضوع ہے۔
’میں بھی چوکیدار‘ تحریک کا آغاز ’نریندر مودی ایپ‘ پر کیا گیا ہے جہاں عوام وزیر اعظم کے ساتھ اپنا فوٹو اپلوڈ کرکے عہد لے سکتے ہیں۔ ہزاروں افراد نے نمو ایپ پر عہد بندگی کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
کیا آپ نے # میں بھی چوکیدار عہد لیا؟


