نئے دور کا آغاز عوامی خدمت اور بہبود پر مرکوز قوانین سے ہوتا ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے ذریعہ بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا، 2023، بھارتیہ نیا سنہتا، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، 2023 کی منظوری کی ستائش کی ہے اور اسے ہندوستان کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بل معاشرے کے غریب، پسماندہ اور کمزور طبقوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں جبکہ منظم جرائم، دہشت گردی اور اس طرح کے دیگر جرائم پر بھی بہت زیادہ کمی لاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قانونی اصلاحات ہندوستان کے قانونی ڈھانچے کو مزید بامعنی اور امرت کال میں ہمدردی کے جذبےسے کام کرنے والا بناتی ہیں اور اس کی نئی تشریح پیش کرتی ہیں ۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا راجیہ سبھا میں تین بلوں پر بحث کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔

ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

"بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا، 2023، بھارتیہ نیا سنہتا، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، 2023 کا منظورکیا جانا ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ بل نوآبادیاتی دور کے قوانین کے خاتمے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ان بلوں سے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز قوانین کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے’’۔

یہ یکسر  تبدیلی  لانےوالے بل اصلاحات کے لیے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔ وہ ٹیکنالوجی اور فرانزک سائنس پر فوکس کرتے ہوئے ہمارے قانونی، پولیسنگ اور تفتیشی نظام  سے جدید دورکو آشناکراتے ہیں ۔ یہ بل ہمارے معاشرے کے غریب، پسماندہ اور کمزور طبقات کے لیے بہتر تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی، یہ بل منظم جرائم، دہشت گردی اور اس طرح کے جرائم پر بہت سختی کے ساتھ گرفت کرتے ہیں جو ترقی کی طرف ہمارے پرامن سفر کی بنیادوں پر حملہ کرتے ہیں۔ ان کے ذریعہ ہم نے غداری سے متعلق فرسودہ دفعات کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

ہمارے امرت کال میں، یہ قانونی اصلاحات ہمارے قانونی فریم ورک کی، مزید بامعنی اور ہمدردی پر مبنی بنانے کے لیے نئے سرے سے توضیح وتشریح پیش کرتی ہیں۔ وزیر داخلہ جناب امیت شاہ جی کی یہ تقریریں ان بلوں کی اہم خصوصیات  پر مزید روشنی ڈالتی ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s Agricultural Transformation: How India’s Agri sector transformed over the last decade

Media Coverage

India’s Agricultural Transformation: How India’s Agri sector transformed over the last decade
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister attends the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1)
June 08, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today attended the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1) where Gallantry Awards were conferred upon our brave personnel.

The Prime Minister expressed pride in their extraordinary courage, commitment and selfless service to the nation.

The Prime Minister posted on X:

"Attended the Defence Investiture Ceremony 2026 (Phase-1) where Gallantry Awards were conferred upon our brave personnel. We are proud of their extraordinary courage, commitment and selfless service to the nation."